پنڈت کانشی رام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پنڈت کانشی رام
معلومات شخصیت
پیدائش 13 اکتوبر 1883ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انبالہ، برطانوی پنجاب
وفات 27 مارچ 1915[1]
لاہور، برطانوی ہند
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ انقلابی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تنظیم غدر پارٹی
تحریک تحریک آزادی ہند، غدر سازش

پنڈت کانشی رام تحریک آزادی ہند اور غدر تحریک کے انقلابیوں میں سے ایک تھا جس نے لالہ ہردیال، سوہن سنگھ بھکنا اور بھائی پرمانند کے ساتھ مل کر ”ہندی پیسیفک ایسوسی ایشن“ نام کی تنظیم قائم کی تھی۔ بعد میں اس تنظیم نے کینیڈا اور امریکا میں قائم ہوئی کئی ایسوسی ایشنوں کے ساتھ مل کے 21 اپریل 1913ء کو غدر پارٹی کا قیام کی، جس کے صدر بابا سوہن سنگھ بھکنا، جنرل سیکٹری لالہ ہردیال اور خزانچی پنڈت کانشی رام منڈولی چنے گئے۔[2]

پنڈت کانشی رام کا جنم انبالہ میں ہوا۔ پنڈت کاشی رام غدر پارٹی میں لالہ ہردیال، سوہن سنگھ بھکنا، کرتار سنگھ سرابھا اور وشنو گنیش پنگلے سمیت غدر پارٹی کے ابتدائی اراکین میں سے تھے۔ فروری، 1915ء کو فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی فوج میں بھارتیوں کو جوش دلا کر بغاوت کی جائے، یہ پہلی جنگ عظیم کا وقت تھا، اس سازش میں بھارتی محب وطن جو انڈیا، امریکا اور جرمنی میں رہتے تھے ان کی آئرش رپبلکن اور جرمنی کے غیر ملکی دفاتر سے مدد حاصل کی جائے۔ پنڈت کانشی کو کرتار سنگھ سرابھا اور وشنو گنیش پنگلے کے ساتھ مارچ، 1915ء کو لاہور میں پھانسی دی گئی۔

حوالہ جات[ترمیم]