سنیتی دیوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سنیتی دیوی
(بنگالی میں: সুনীতি দেবী)،(انگریزی میں: Suniti Devi ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریاست کوچ بہار کی مہارانی سنیتی دیوی 1902ء میں لندن میں

معلومات شخصیت
پیدائش 30 ستمبر 1864ء[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولکاتا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 نومبر 1932ء (68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رانچی  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد جیتیندر نارائن  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد کیشب چندر سین  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ جگنموہنی دیوی  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
سوچارو دیوی،  کرونا چندر سین،  نرمل چندر سین،  پرافول چندر سین،  سرل چندر سین،  سوبرات چندر سین،  سوجاتا دیوی،  ساوتری دیوی،  مونیکا دیوی  ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اکیڈمک،  فعالیت پسند،  مصنفہ،  مصنفہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان بنگلہ  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان بنگلہ،  انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 کمپینین آف دی آرڈر آف دی انڈین ایمپائر  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سُنیتی دیوی (1864ء–1932ء) ہند کی نوابی ریاست کوچ بہار کی مہارانی تھی۔[2]

نجی زندگی[ترمیم]

وہ کلکتہ کے برہمو سماج کے اصلاح پرست، کیشب چندر سین کی بیٹی تھی۔ جب وہ چودہ سال کی تھی تو 1878ء میں کوچ بہار کے مہاراجا، نرپیندر نارائن (1863ء–1911ء) کے ساتھ اس کا بیاہ ہوا۔  وہ بیاہ سے دو سال بعد اپنے باپ کے گھر رہی، کیونکہ نارائن اپنے بیاہ کے فوری بعد اعلٰی تعلیم کے لیے لندن روانہ ہو گیا تھا۔[3]

وہ چار بیٹوں اور تین بیٹیوں کی ماں بنی: راجیندر نارائن، جتیندر نارائن، وکٹر نتیندر نارائن، ہتیندر نارائن اور پرتبھا دیوی، سدھیرا دیوی اور سکرتی دیوی۔[4][5]

کام[ترمیم]

1887 میں، اس کے شوہر، نرپیندر نارائن کو نائٹ گرانڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی انڈین آرمی (GCIE) سے نوازا گیا اور اس کو کمپینینز آف دی آرڈر آف دی انڈین آرمی (CIE) سے نوازا گیا۔ سنیتی دیوی پہلی بھارتی عورت تھی جس کو CIE سے نوازا گیا۔[6] اس نے 1898ء میں ملکہ وکٹوریہ کی ڈائمنڈ جوبلی سیلیبریشن میں اور 1911ء میں اپنے شوہر کے ساتھ دہلی دربار میں حصہ لیا۔ وہ اپنی بہن، سچارو دیوی، کے ساتھ شاندار ڈریسنگ کے لیے مشہور تھی۔[7]

اس کے شوہر نے 1881ء میں سنیتی کے نام پر ایک لڑکیوں کا اسکول سنیتی کالج  قائم کیا جس کا بعد میں نام سنیتی اکیڈمی رکھا گیا۔ اس اسکول کے قیام کے پیچھے سنیتی دیوی کی سوچ تھی۔[8]

وہ ایک ماہر تعلیم اور ایک حقوق نسواں کی کارکن تھی، وہ اداروں کو سالانہ گرانٹ دیتی تھی، طالبات کو ٹیوشن فیسوں کی چھوٹ دیتی اور کامیاب طالبات کو انعام بھی دیتی۔ اس نے طالبات کو گھر سے اسکول واپس لانے کے لیے محل کی گاڑیوں کا انتظام کیا تھا۔ کسی بھی اختلاف سے بچنے کے لیے اس نے ایک اور فیصلہ کیا، اس نے حکم دیا کہ اسکول جانے والی لڑکیوں کی گاڑیوں کی کھڑکیوں کو پردے سے ڈھکا جائے۔[9]

خطابات[ترمیم]

1887ء - اپنے شور نرپیندر نارائن کے ساتھ ملکہ وکٹوریہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کے موقع پر کمپینینز آف دی آرڈر آف دی انڈین آرمی سے نوازا گیا۔

وراثت[ترمیم]

اس کے شہر، کوچ بہار، کی سڑک کا نام اس کی موت کے بعد سنیتی روڈ رکھا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/104294965 — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. "Sitter: H.H. Maharani Siniti Devi"۔ Lafayette Negative Archive۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2018 
  3. Joyoti Devi Kaye (1979)۔ Sucharu Devi, Maharani of Mayurbhanj: a Biography۔ Writers Workshop۔ صفحہ: 18, 24۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2018 
  4. Maharani Sunity Devi at geni.com
  5. Royal History: Book of Facts and Events، Ch. 5.
  6. North East India and her Neighbours۔ Indian Institute of Oriental Studies and Research۔ 1995۔ صفحہ: 21, 24۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2018 
  7. Sarala Devi Chaudhurani، Sukhendu Ray (2010)۔ The Many Worlds of Sarala Devi: A Diary۔ Berghahn Books۔ صفحہ: 76۔ ISBN 978-81-87358-31-2۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2018 
  8. Suniti Academy
  9. "Womens crusader for 125 years – Cooch behar school salutes Suniti devi on foundation day"۔ The Telegraph۔ Calcutta, India۔ 8 فروری 2006۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2012 

بیروانی روابط[ترمیم]