ایلا مترا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایلا مترا
ইলা মিত্র
مترا 1955ء میں

معلومات شخصیت
پیدائش 18 اکتوبر 1925(1925-10-18)
کلکتہ، بنگال پریزیڈنسی، برطانوی ہند
وفات 13 اکتوبر 2002(2002-10-13) (عمر 76)
کلکتہ، بھارت
شہریت بھارت (1954–)
برطانوی ہند
پاکستان (14 اگست 1947–1954)
ڈومنین بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات رامیندر مترا
عملی زندگی
پیشہ فعالیت پسند ،  مصنفہ ،  سیاست دان ،  پروفیسر ،  انقلابی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ایلا مترا (سین؛ 18 اکتوبر 1925 – 13 اکتوبر 2002) برصغیر میں کسانوں کی ایک تحریک کی بانی جو مشرقی بنگال (اب بنگلہ دیش) میں تھی۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

نوجوان مترا اپنے اتھلیٹکس کے انعاموں کے ساتھ

آج کے جھینایداہ ضلع میں گاؤں باگتیا سے مترا کے آبا و اجداد کا تعلق تھا۔[1] وہ 18 اکتوبر 1925ء کو کلکتہ میں پیدا ہوئی تھی۔[2] اس نے 1942ء اور 1944ء میں کلکتہ کے بیتھون کالج سے IA اور BA کے امتحان ترتیب وار مکمل کیے۔ اس نے 1958ء میں بطور ایک پرائیویٹ امیدوار کلکتہ یونیورسٹی سے بنگالی ادب اور تہذیب کا MA کیا۔ وہ کلکتہ موہیلا اتمرکھا سمتی اور آل انڈیا کمیونسٹ پارٹی کی رکن بھی تھی۔ 1945ء میں اس نے رامیندر مترا کے ساتھ شادی کر لی، جو کمیونسٹ پارٹی کا ایک سرگرم رکن تھا اور چپائی نواب گنج کے زمین دار کے ایک خاندان سے تھا۔

ایلا مترا کے پہلے دو طالب علم[ترمیم]

  1. مرحومہ ماسٹر رحیمہ بیگم
  2. ماسٹر ہیرا بیگم

کسان بغاوت میں اہم کردار[ترمیم]

مترا زیادہ تر راجشاہی علاقہ میں کسانوں اور دیسی سنتھلوں کی لیڈر تھی، موجودہ ضلع چپائی نواب گنج میں، اس کو اکثر رانی ماں کہا جاتا تھا۔ 5 جنوری، 1950ء کو اس نے ذیلی ضلع ناچولے، چپائی نواب گنج میں ایک کسان-سنتھل بغاوت کا انعقاد کیا، پر پولیس نے اس بغاوت کو ناکامیاب کر دیا۔ بچنے کی کوشش کے دوران میں پولیس نے مترا کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس کو ناچولے تھانے میں چار دن کے لیے حراست میں رکھا گیا اور نظربندی کے دوران میں پولیس والوں نے بار بار اس کی عزت لوٹی اور اس پر تشدد کیا۔[3] پھر اس کو 21 جنوری 1950ء کو راجشاہی مرکزی جیل بھیجا گیا تھا، جہاں اس کو بغاوت میں شامل ہونے کے الزام میں اس پر تشدد کیا گیا۔ بغاوت کے مقدمے کے بعد، مترا کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بعد کی زندگی[ترمیم]

1954ء میں ایلا مترا ڈھاکہ میڈیکل کالج میں

ظلم کی وجہ سے، مترا جیل میں بہت بیمار ہو گئی۔ 1954ء میں، پاکستان کے متحدہ محاذ کی سرکار نے اس کو رہا کیا اور علاج کے لیے اس کو کلکتہ بھیجا۔ ظلم سے بچنے کے لیے وہ پاکستان نہیں آئی اور باقی ساری زندگی بھارت میں ہی رہی۔ وہ کلکتہ میں بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے بینر تلے سیاسی سرگرمیاں میں حصہ لیتی رہی اور 1962ء اور 1978ء میں چار بار ودھان سبھا (صوبائی اسمبلی) کی رکن چنی گئی۔ اس نے 1971ء کی بنگلہ دیش کی آزادی جنگ کی حمایت کی اور عوام کی رائے پر مہم میں حصہ لیا۔

13 اکتوبر 2002ء کو مترا کلکتہ میں وفات پا گئی۔

اعزازات[ترمیم]

  • ادبی ترجمہ کے کام کے لیے سوویت لیڈ نہرو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
  • برطانوی راج کے خلاف جدوجہد میں بطور ایک لیڈر اس کی سرگرمیوں کے لیے حکومت ہند نے اسے تامرا پترا اعزاز سے نوازا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Ila Mitra – Revolutionary, Trailblazer"۔ The Daily Star (بزبان انگریزی)۔ 2015-10-17۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2017 
  2. Mesba Kamal (2012)۔ "Mitra, Ila"۔ $1 میں Sirajul Islam and Ahmed A. Jamal۔ Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (Second ایڈیشن)۔ Asiatic Society of Bangladesh 
  3. Kavita Panjabi (14 اگست 2010)۔ "Otiter Jed or Times of Revolution: Ila Mitra, the Santals and Tebhaga Movement"۔ Economic & Political Weekly۔ Mumbai: Sameeksha Trust۔ XLV (33)۔ ISSN 2349-8846۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2016