آئی ایم لیجنڈ (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آئی ایم لیجنڈ
پوسٹر
ہدایت کارفرانسس لارنس
پروڈیوسراکیوا گولڈزمین، جیمز لاسیٹر
منظر نویسمارک پروٹوسیوچ، اکیوا گولڈزمین
ماخوذ ازرچرڈ میتھسن کے ناول آئی ایم لیجنڈ پر مشتمل
ستارےول سمتھ، ایلائس براگا، ڈیش مہوک
موسیقیجیمز نیوٹن ہاورڈ
سنیماگرافیاینڈریو لیسنی
ایڈیٹروائین وہرمین
پروڈکشن
کمپنی
ولیج روڈشو پکچرز، ویڈ روڈ پکچرز
تقسیم کاروارنر برادرز، روڈشو انٹرٹینمنٹ
تاریخ نمائش
  • 14 دسمبر 2007ء (2007ء-12-14)
دورانیہ
100 منٹ اور 104 منٹ ڈائریکٹر کے کٹ
ملکامریکا[1][2]
زبانانگریزی
بجٹ$150 ملین [3]
باکس آفس$585.3 ملین[3]

آئی ایم لیجینڈ 2007ء میں بنی امریکا کی سائنس فکشن ڈراؤنی فلم ہے۔ یہ اسے ہی کے نام کے ناول پر مشتمل ہے۔ یہ فلم فرانسس لارنس کی ڈائریکشن میں بنی۔ اس فلم کے اہم کردار میں ول سمتھ ہے جس نے امریکی فوج کے ماہر سمیات (virologist) ”رابرٹ نیول“ کا کردار نبھایا۔ اس کہانی کی شروعات نیویارک شہر سے ایک وائرس سے ہوتی ہے جس کو پہلے کینسر کے علاج کے لیے بنایا گیا تھا پر بعد میں وائرس انسانی نسل میں پھیل گیا۔ اس وائرس کے حملے سے صرف اس فلم کا اہم کردار رابرٹ نیول ہی بچ سکا کیونکہ اس میں وائرس سے لڑنے کی طاقت ہوتی ہے۔ رابرٹ نیول انسان نسل کا علاج کرنے کے لیے اس وائرس کے حل کی کھوج کرتا ہے۔ اس فلم کو بنانے کا بیڑا 1994ء میں وارنر برادرز نے اٹھایا اس کے ساتھ سارے فن کار، ڈائریکٹر جڑے ہوئے تھے پر کچھ بجٹ کی کمی کی وجہ سے یہ فلم دیر سے بنی۔ یہ فلم ایک ناول کی بنیاد پر تیسری فلم ہے اس سے پہلے بھی دو فلمیں اس پر بن چکی ہیں۔ ان دو فلموں 1964ء میں آئی دی لاسٹ مین آن ارتھ 1971ء میں بنی دی اومیگا مین شامل ہیں۔ اس فلم کو امریکا اور کینیڈا میں 14 دسمبر 2007ء کو ریلیز کی گئی۔ اس نے 256 ملین ڈالر ملک میں اور کل 329 ملین ڈالر بین الاقوامی طور پر کمائے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Detail view of Movies Page"۔ afi.com۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2018 
  2. Jason Buchanan۔ "I Am Legend (2007) – Francis Lawrence – Synopsis, Characteristics, Moods, Themes and Related – AllMovie"۔ AllMovie۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2018 
  3. ^ ا ب "I Am Legend (2007) – Box Office Mojo"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اکتوبر 4, 2014