آلۂ تخدیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مریض کو بے ہوشی کے لیے مختلف gases سنگھانے کے لیے جو مشین استعمال ہوتی ہے وہ anesthesia machine کہلاتی ہے۔ اس مشین سے آکسیجن اور نائیٹرس آکسائیڈ کے علاوہ halothane، isoflurane اور دوسرے inhalational anesthetic agents استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ پرانی مشینوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور cyclopropane بھی استعمال ہو سکتی تھی۔

An anesthesia machine
دو عدد تخدیری مخبیرات (anesthetic vaporisers) اور دوارپیما (rotameter)


اس مشین کے بنیا دی طور پر چار حصے ہوتے ہیں۔

  1. گیسوں کا ذخیرہ یعنی cylinder اور پائپ لائن لگانے کا انتظام
  2. گیسوں کا کنٹرول یعنی pressure reducing valves اور flow meter) rota meter)
  3. vaporizer جو ایک یا کئی ہو سکتے ہیں۔
  4. gas delivery circuits مثلا ً میگل Magil's یا Bain's سرکٹ۔ ان ٹیبوب کے ذريعے مشین سے خارج شدہ گیسیں جن میں اب بے ہوشی کی دوا بھی شامل ہو چکی ہے مریض تک پہنچائی جاتی ہیں۔

روزانہ کام شروع کرنے سے پہلے مشین کو چیک کرلینا چاہیے۔
کیا آکسیجن کے سلنڈر میں کافی گیس موجود ہے۔ اس کا میٹر خراب تو نہیں؟
کیا مشین پر فٹ کیا ہوا آکسیجن کا reserve سلنڈر واقعی بھرا ہوا ہے؟
کیا آکسیجن کے سلنڈر کو کھولنے پر مشین پر آکسیجن کا meter اور rota meter ہی حرکت میں آتے ہیں؟ اگر کو ئی دوسرا میٹر مثلاً نائیٹرس آکسائیڈ کا حرکت میں آئے تو یہ cross connection کو ظاہر کرتا ہے جو جان لیوا ہو سکتا ہے۔
کیا آکسیجن سلنڈر کو بند کر کے نائیٹرس آکسائیڈ کا سلنڈر کھولنے پر صرف نائیٹرس آکسائیڈ کا میٹر اور rota meter ہی حرکت کرتے ہیں یا آکسیجن کے میٹر میں بھی حرکت ہوتی ہے؟ (جو نہیں ہونی چا ہئے )
کسی میٹر rota meter کسی ٹیوب یا کسی دوسری چیز میں ٹوٹ پھوٹ یا دراڑ crack تو نظر نہیں آ رہا؟
اگر کسی گیس کا راستہ outlet port بند کر دیا جا ئے تو اس کے flowmeter میں bobin یا rota تھوڑا سا نیچے گر جاتا ہے۔ اچانک را ستہ کھل جا نے پر bobin اوپر اچھلتا ہے اسے pop test کہتے ہیں اور اس طرح لکیج leakage چیک کیا جاتا ہے۔
جن مشینوں میں cut off safety device لگا ہوتا ہے وہ آکسیجن کے پریشر کے گرنے پر نائیٹرس آکسائیڈ بند کر دیتی ہیں اور سیٹی یا alaram بجاتی ہیں۔ یہ مریض کو hypoxia سے بچانے کے لیے کیا جاتا ہے۔
امریکا کی بنی ہوئی مشینوں میں آکسیجن کا کنٹرول دایں جانب ہوتا ہے جبکہ برطانوی مشینوں میں آکسیجن کا کنٹرول بایں جانب ہوتا ہے اور ایکطرح کی مشین کا عادی استعمال کنندہ دوسری طرح کی مشین پر کام کرتے ہوئے ذرا سی بے دھیانی سے غلط گیس دے کر جان لیوا غلطی کر سکتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]