ویلنتینسی فرقہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویلنتینسی فرقہ غناسطی مسیحی تحریکوں میں سے ایک تھا۔ اس کا بانی مصر کا مسیحی عالم ویلنتینس تھا جس نے اس کی بنیاد دوسری صدی عیسوی میں رکھی تھی۔ اس فرقہ کا یہ عقیدہ تھا کہ نجات دہندہ (Soter) اور ”صوفیا“ (عقل آسمانی) کے درمیان رشتہ ازدواج قائم ہے۔ اس واقعے کی یاد میں یہ ایک مخصوص مذہبی جشن مناتے تھے جسے ”عید حجلہ عروساں“ کہتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]