ہم مادر پدر کشی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نازکا بوبی نسل کی بطخ اپنے ایک چوزے اور انڈے کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہے۔ جب دوسرا انڈا پھوٹے گا اور اس سے کوئی ہم مادر پدر پیدا ہوگا، تب یہ بات تقریبًا یقینی ہے کہ یہ چوزہ اپنے بھائی یا بہن کو مار ڈالے گا۔

ہم مادر پدر کشی کسی نوزائیدے فرد کا اپنے ہی قریبی رشتے دار کی جانب سے قتل کیا جانا ہے (سگے یا سوتیلے بھائی بہن کی جانب سے )۔ یہ راست طور پر ہم مادر پدر کی جانب سے ہو سکتی ہے یا اس میں کبھی کبھی ماں باپ کی مداخلت بھی ممکن ہو سکتی ہے۔ ارتقائی محرکات میں وراثیاتی طور آبادی کے لیے دیر پا بھلائی مضمر ہو سکتی ہے یا اس فعل کو انجام دینے والوں کے لیے کوئی راست فائدہ ہو سکتا ہے۔ ہم مادر پدر کشی زیادہ تر، مگر استثائی طور نہیں، صرف پرندوں میں پائی جاتی ہے۔

پرندوں میں ماں باپ ہم مادر پدر کشی کی یا تو عدم حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں یا اس امر قبول کر سکتے ہیں۔ اس کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ کیا اس سے ان کے بچے رہنے والے نو نہالوں کی تولیدی صلاحیتوں میں کس حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Rodríguez-Gironés, M. A. (1996)۔ "Siblicide: The Evolutionary Blackmail" (PDF)۔ The American Naturalist۔ 148 (1): 101–122۔ doi:10.1086/285913۔ September 28, 2010 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ  "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 28 ستمبر 2010 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جولا‎ئی 2012