ہقل دما

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہقل دما ارامی زبان کا ایک نام جس کا مطلب ”خون کا کھیت“ ہے۔[1] اس کا دوسرا نام کمھار کا کھیت ہے۔ انجیل کے مطابق یہوداہ اسکریوتی نے یسوع کو پکڑوانے کے لیے جو رقم لی تھی اسے اُس نے واپس کرنے کی کوشش کے مَقدِس میں پھینک دیا۔[2] سردار کاہنوں نے اسے ہیکل کے خزانے میں ڈالنا روا نہ سمجھا اور اس سے ایک اراضی خریدی جسے کمھار کا کھیت شاید اس وجہ سے کہتے تھے کہ کمہار اپنے برتنوں کے لیے یہاں سے مٹی لیتے تھے۔ سردار کاہنوں نے یہ زمین پردیسیوں کو دفن کرنے کے لیے وقف کی۔ اعمال 1: 18 کی عبارت سے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے یہوداہ اسکریوتی نے ہی یہ زمین خریدی ہو۔ مفسرین انجیل اس کی مختلف طریقوں سے وضاحت کرتے ہیں۔

  • زمین سردار کاہنوں نے خریدی لیکن چونکہ یہ نقدی قانونی طور پر یہوداہ کی تھی اس لیے قانون کی نظر میں اُسے یہوداہ نے خریدا۔
  • یہوداہ نے ایک زمین کا قطعہ خریدنے کا ارادہ کیا تھا لیکن قیمت ابھی ادا نہ کی تھی۔ سردات کاہنوں نے صرف اس سودے کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اعمال 1: 19
  2. متی 27: 3–5

متناسقات: 31°46′06″N 35°13′58″E / 31.76841°N 35.23288°E / 31.76841; 35.23288