روزی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
روزی
نوعیتڈراما، مزاحیہ فلم
تحریرانور مقصود
ہدایاتساحرہ کاظمی
نمایاں اداکارمعین اختر
فضیلہ قاضی
لطیف کپاڈیہ
فریحہ الطاف
اکبر سبحانی
حمید وائین
نشرپاکستان
زباناردو
تیاری
مقامکراچی, پاکستان
دورانیہ90 منٹ
نشریات
چینلپی ٹی وی
تصویری قسمPAL/SECAM
1995ء (1995ء)

ٹیلی پلے "روزی" پی ٹی وی پر آن ایئر کیا گیا ایک مشہور مزاحیہ ڈراما تھا جس کی نمایاں خاصیت میں رائٹر انور مقصود اور اداکار معین اختر تھے۔ یہ ڈراما قریبا 1995 کے زمانے میں پاکستان ٹیلی وژن پر پیش کیا گیا۔

کہانی[ترمیم]

معین اختر جس ڈرامے میں ہوں وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہوتا اداکاری ہو یا گلوکاری یا پھر میزبانی، انھوں نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا جبکہ بات ہو اگر ڈراما سیریل 'روزی' کی تو اس معاملے میں انھوں نے صنف نازک بننے سے بھی گریز نہ کیا اور اپنے کردار میں اتنا جچے کہ کئی ان پر دل ہار بیٹھے، اس ڈرامے میں معین اختر بحیثیت اداکار کام ڈھونڈنے میں ناکامی کا سامنا کرتے ہیں تو مجبوراً انھیں لڑکی کا بہروپ کرنا پڑتا ہے بس پھر کیا تھا ہنسی کے قہقہوں کے ساتھ معاشرے کی خواتین کے بارے میں سوچ بھی واضح ہوجاتی ہے، ساحرہ کاظمی نے اس ڈرامے کو ڈائریکٹ کیا اور اس کی کاسٹ میں فضیلہ قاضی، لطیف کپاڈیہ، فریحہ الطاف اور اکبر سبحانی شامل تھے، اس ڈرامے نے اپنے وقت میں تو ریکارڈ قائم کیے ہی تھے آج بھی جب اسے دیکھا جائے تو روز اوّل جیسا ہی نیا محسوس ہوتا ہے۔[1]

دیگر[ترمیم]

خیال ہے کہ یہ فلم ہالی ووڈ کے کسی ڈراما یا پلے کی کاپی تھی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈان نیوز ٹی وی، پاکستان ٹیلی وژن کے یادگار ڈرامے[لانگ پلے : روزی]، فیصل ظفر | عاطف راجا (اپ ڈیٹ جنوری 23, 2018 01:15am)