ماتر بھومی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ماتر بھومی
تھیٹر کا منظر عام پر آنے والا پوسٹر
ہدایت کارمنیش جاہ
پروڈیوسرپیٹرک سوبیلمین، پنکج کھاربندا
تحریرمیشن جاہ
ستارےٹیولپ جوشی، سدھیر پانڈے، پیوش مشرا، شوشانت سنگھ، آدتیہ شری واستو
موسیقیسلیم مرچنٹ، سلیمان مرچنٹ
سنیماگرافیوینو گوپال
ایڈیٹرایشمنٹ کندر، سریشن کندر
تاریخ نمائش
  • 17 دسمبر 2003ء (2003ء-12-17)
دورانیہ
93 منٹ
ملکبھارت
زبانہندی زبان

ماتر بھومی 2013ء میں منظر عام پر آنے والی بھارتی ہندی فلم ہے۔ اس فلم کو منیش جھا نے تحریر کیا ہے اور فلم کی ہدایت کاری بھی منیش جھا کی ہی ہے۔ اس فلم کا موضوع جنس کی بنیاد پر لڑکیوں کا پیدائش کے وقت قتل کرنا ہے۔ فلم کے بہت سے واقعات حقیقی زندگی سے بھی ملتے جلتے ہیں۔ اس فلم کو 2003ء میں بڑے 6 بڑے فلمی میلوں میں پیش کیا گیا۔ اس فلم میں ڈائریکٹر نے ایک ایسی دنیا دکھائی جو عورت کے بغیر ہوتی ہے۔ فلم کا آغاز بھارتی ریاست بہار میں ایک بچی کی پیدائش سے ہوتا ہے۔ جیسے ہی مرد کو بتایا جاتا ہے لڑکی پیدا ہوئی وہ بچی کو ایک عوامی تقریب میں دودھ میں ڈبو کر مار ڈالتا ہے۔ غربت کے شکار سماج میں یہ چلن چونکہ عام ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں سماج میں مرد باقی رہ جاتے ہیں۔ عورت نایاب ہو جاتی ہے۔ عورت کی نایابی کا زمانہ 2050 کا زمانہ دکھایا جاتا ہے۔ اس کے بعد کے حالات کی عکاسی ماتربھومی فلم میں بہت عمدگی سے کی گئی ہے۔ فلم میں مرد اپنے فطری تقاضے اور جنسی ہیجان کی وجہ سے مجبور ہو کر جانوروں تک کو نہیں چھوڑتے۔ عورت کے حصول کے لیے رقم ہاتھوں میں لیے در بدر مارے مارے پھرتے ہیں۔ پھر ایک منظر وہ بھی آتا ہے جس میں ایک لڑکی کی شادی لڑکی کا باپ رقم لے کر پانچ بھائیوں سے کر دیتا ہے۔ سماج کا بھیانک روپ یہیں پر ختم نہیں ہوتا۔ بلکہ ان پانچ لڑکوں کا باپ بھی اس لڑکی کو اپنے تصرف میں لاتاہے۔ مرد جن کا سماج عورت کے وجود سے خالی ہوتا ہے۔ انسان سے جانور بن جاتے ہیں۔ اور عورت کو گائے بھینس جتنی اہمیت بھی نہیں دے سکتے۔ مرد کی تمام سفاکیت کی جزیات تک کو فلم کے ہر سین میں بے نقاب کیا گیا ہے۔[1] اس فلم نے کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے ہیں۔

کردار[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ماتر بھومی"۔ 04 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018 

بیرونی روابط[ترمیم]