چودھری غلام عباس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چودھری غلام عباس
معلومات شخصیت
پیدائش 4 فروری 1904ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جموں ،  ریاست جموں و کشمیر ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 18 دسمبر 1967ء (63 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی ،  پنجاب ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات معدہ کا سرطان   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ،  وکیل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

چوہدری غلام عباس رئیس الاحرار اور آزاد کشمیر کے سرپرست اعلیٰ رہے ہیں۔

ولادت[ترمیم]

4 فروری 1904ء کو جموں میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام چوہدری نواب خان تھا اور ان کا خاندانی تعلق گجر قبیلے سے تھا۔

تعلیم[ترمیم]

ابتدائی تعلیم مشن ہائی اسکول جموں میں حاصل کی جب کہ1921ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول جموں سے میٹرک پاس کیا۔ اس کے ساتھ ہی پرنس آف ویلز کالج جموں میں داخلہ لیا اور 1925ءمیں پنجاب یونیورسٹی سے بی۔ اے کیا۔1931ء میں لا کالج لاہور سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

سیاسی سفر[ترمیم]

قومی معاملات میں زمانہء طالب علمی سے ہی حصہ لینے لگے۔ ابتدا میں ینگ مینز مسلم ایسوسی ایشن میں شرکت کی اور بعد ازاں اسی تنظیم کے صدر منتخب ہوئے۔ اس جماعت نے جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو بیدار کرنے میں بڑا حصہ لیا۔ چوہدری غلام عباس نے جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کی بحالی کے لیے جیل بھی کاٹی۔ پہلی مرتبہ 31-1930ء میں گرفتار ہوئے، جب وہ ایل ایل بی کا امتحان دے رہے تھے۔ اس وقت انھوں نے کشمیر میں قرآن حکیم کی توہین کے سلسلے میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مل کر صدائے احتجاج بلند کی۔ اکتوبر 1932ء میں شیخ عبداللہ کے ساتھ مل کر مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی اور اس کے جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔ 1942ء میں آپ نے مسلم کانفرنس کے تاریخی سالانہ اجلاس کے موقع پر خطبہء صدارت میں تحریک پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

وفات[ترمیم]

18 دسمبر 1967ء کو وفات پا گئے ان کی وصیت تھی کہ انھیں پاکستان دفن کیا جائے فیض آباد راولپنڈی میں مدفون ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

ٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰ

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔