شعیب ابراہیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شعیب ابراہیم
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1987-06-20) 20 جون 1987 (عمر 36 برس)
بھوپال، مدھیہ پردیش، بھارت
رہائش ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
قومیت بھارتی
زوجہ دیپیکا ککڑ (شادی. 2018)
عملی زندگی
پیشہ اداکار، ماڈل
دور فعالیت 2009–تاحال
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شعیب ابراہیم (ولادت 20 جون 1987ء) ایک بھارتی ٹیلی ویژن اداکار ہیں۔[1] وہ کلرز ٹی وی کے شو سسرال سمر کا میں پریم بھاردواج کا مرکزی کردار نبھانے کے لیے مشہور ہیں۔[2][3] انھوں نے اسٹار پلس کے ڈرامے کوئی لوٹ کے آیا ہے میں کیپٹن ابھیمنیو سنگھ راٹھور کا مرکزی کردار بھی نبھایا تھا۔ شعیب ابراہیم نے اپنی سسرال سمر کا کی ساتھی اداکارہ دیپیکا ککڑ سے شادی کی تھی۔

نجی زندگی[ترمیم]

شعیب کا جنم 20 جون 1987ء کو ہوا اور وہ بھوپال، مدھیہ پردیش میں بڑھے ہوئے۔ انھوں نے کمپیوٹر سائنس انجینئری میں گریجویشن کیا۔ اور انھوں پھر اسٹار پلس کے ”کوئی لوٹ آیا ہے“ میں سُربھی جیوتی کے ساتھ اداکاری کی، اس میں انھوں نے کیپٹن ابھیمنیو سنگھ راٹھور کا کردار نبھایا تھا۔ اس عرصہ کے دوران میں وہ اپنی سابقہ ساتھی اداکارہ دیپیکا ککڑ کے ساتھ رشتہ میں تھے۔ ان دونوں نے رقص کے ریالٹی نچ بلیے سیزن آٹھ میں حصہ لیا تھا وہ اور دیپیکا نچ بلیے میں چوتھا نمبر پر آئے تھے۔ ان دونوں نے 22 فروری 2018ء کو شادی کی۔ شادی کی وجہ سے پورے بھارت میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا کیونکہ دیپیکا نے شعیب ابراہیم سے شادی کے لیے اسلام قبول کر لیا تھا۔ شادی کے بعد دیپیکا نے اپنا نام فائزہ رکھ لیا تھا۔[4][5]

کیریئر[ترمیم]

شعیب نے امیجن ٹی وی کے شو رہنا ہے تیری پلکوں کی چھاؤں میں میں اداکاری کر کے اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا۔[6] اس کے بعد انھوں نے رشتوں کے بھنور میں الجھی نیتی میں کام کیا۔[7] پھر شعیب نے کلرز ٹی وی کے شو سسرال سمر کا میں پریم بھاردواج کا کردار نبھایا۔[8][9] اس کے بعد وہ سنہ 2017ء میں اسکرین کے چھوٹے پردے پر دکھائی دیے۔ انھوں نے اسٹار پلس کے ڈرامے کوئی لوٹ کے آیا ہے میں ”کیپٹن ابھیمنیو سنگھ راٹھور“ اور ”ادتیہ سنگھ راٹھور“ کے دو کردار نبھائے۔


فلمیں[ترمیم]

کلید
فلم ابھی زیر تکمیل ہے
سال فلم بطور اداکار / پروڈیوسر/خصوصی ظہور کردار ساتھی فنکار ڈائریکٹر ایوارڈ / تبصرہ حوالہ
2019ء بتالیہن 609 اداکار کامراج میسحرا علعنا کزان ،فرناز سحعتتے بریجعسح بتءکناتح تریپاتحی

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال عنوان زبان کردار چینل ملاحظات
2009 رہنا ہے تیری پلکوں کی چھاؤں میں ہندی کرن پرتاپ این ڈی ٹی وی امیجن ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز
2011 سسرال سمر کا ہندی پریم بھاردواج کلرز ٹی وی
2013 رشتوں کے بھنور میں الجھی نیتی ہندی امبر شاستری سہارا ون
2017 کوئی لوٹ کے آیا ہے ہندی کیپٹن ابھیمنیو سنگھ راٹھور / ادتیہ سنگھ راٹھور اسٹار پلس
نچ بلیے 8 ہندی خود (بطور کنٹسٹینٹ) اسٹار پلس دیپیکا کے ساتھ حصہ لیا; سیمی فائنلسٹ (تھرڈ رنر اپ)
2018 چیت گئی تو پیا مورے ہندی ورُن زی ٹی وی
عشق میں مرجاواں ہندی ابھیمنیو کلرس ٹی وی

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. I am a die hard fan of Salman Khan: Shoaib Ibrahim
  2. Shoaib Ibrahim's take on Love!
  3. Sasural Simar Ka: Shoaib Ibrahim alias Prem quits the show آرکائیو شدہ 17 مئی 2014 بذریعہ وے بیک مشین
  4. "Shoaib Ibrahim Biography"۔ 11 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  5. Shoaib Ibrahim becomes hot!
  6. Shoaib Ibrahim scared of water
  7. Shoaib Ibrahim and Jayshree Soni to quit their shows
  8. Big challenge to replace Shoaib in 'Sasural...': Dheeraj Dhoopar
  9. What happens to the show when its popular lead actor walks out of it for another?