ساجد خان (ہدایت کار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ساجد خان (ہدایت کار)
 

معلومات شخصیت
پیدائش 23 نومبر 1970ء (54 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ فلم ہدایت کار ،  میزبان ،  منظر نویس ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ساجد کامران خان (پیدائش 23 نومبر 1970ء)[3] ایک بھارتی فلم ساز، اسکرپٹ نگار، ٹاک شو میزبان، پریزنٹر اور اداکار ہے۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

ساجد خان کی پیدائش ممبئی، مہاراشٹر میں ہوئی، وہ سابق ہدایت کار اور فلم ساز کامران خان اور مینیکا خان ایرانی اس کے والدین ہیں، منیکا نے کامران خان سے طلاق لے لی تھی۔ اس کی ایک بہن، فرح خان ہے، جو کوریوگرافر، ہدایت کارہ، پروڈوسر اور اداکارہ ہے۔ فوح نے شریش کندر سے شادی کی ہے، وہ بھی پروڈوسر، ایڈیٹر اور فلم ہدایت کار ہے۔ ساجد خانکے فلمی صنعت سے جڑے دیگر افراد سے بھی تعلق ہے: سابقہ اداکارہ ہنی ایرانی اور ڈیزی ایرانی اس کی ماں کی بہنیں (ماسیاں) اور فلم ساز فرحان اختر اور زویا اختر خالہ زاد ہیں۔[4]

خان نے پرائمری اسکول کی تعلیم مانکجی کوپر اسکول ممبئی سے اور مٹھی بائی کالج سے گریجویٹ کیا۔[5]

پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

ساجد خان نے سب سے پہلے 1995ء میں ایک ٹیلی ویژن شو میں بھی ڈیٹکیو کی میزبانی سے آغاز کیا۔[6] 1996ء میں ایک موسیقی کاؤنٹ ڈاؤن شو کی میزبانی کی۔ اس شو کا اندراج لمکا بک آف ریکارڈ میں، کسی بھی موسیقی کاؤنٹ ڈاؤن شو کا طویل عرصے تک ایک ہی میزبان کی میزبانی میں جاری رہنے کی وجہ سے کیا گیا۔[7]

کہنے میں کیا حرج ہے میں اس نے تہرا کردار ادا کیا، اس شو کی 1997–2001ء تک 200 قسطیں نشر ہوئیں۔[8] اس نے ایک انفرادی مزاحیہ شو ساجد نمبر 1 1990ء کی دہائی میں کیا۔ اس کے بعد اگلا شو سوپر سیل 2005ء میں کیا۔[9] 2008ء میں، ساجد کے سوپر اسٹار اور انڈینز گاٹ ٹیلنٹ سیزن 2 میں جج کے طور پر شریک ہوا۔

ساجد خان نے 2006ء میں ڈرنا ضروری ہے کی ہدایت کاری سے کام شروع کیا۔ اس کی چھ قسطیں تھیں، جن میں سے صرف ایک کی ساجد خان نے ہدایت کاری کی۔[10] 2007ء میں ہے بے بی پہلی مکمل فلم تھی جو ساجد خان کی ہدایت کاری میں بنی، اس کے بعد ہاؤس فل 2010ء میں اور ہاؤس فل 2 2012ء میں ساجد خان کی ہدایت کاری میں بنیں اور تینون فلمیں کامیاب رئیں۔ 2013ء میں ہمت والا اور 2014ء میں ہم شکل بنائیں جو دونوں فلاپ ہوئیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ربط : انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی  — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جون 2019
  2. https://timesofindia.indiatimes.com/topic/Sajid-Khan
  3. IANS (23 نومبر 2015)۔ "Farah Khan, Rishi Kapoor wishes for love, 'filminess' on Sajid Khan's birthday"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2016 
  4. "Sajid Khan | Directors | Koimoi"۔ koimoi.com۔ 28 اپریل 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2016 
  5. "Funny Man To Know"۔ The Telegraph۔ 3 جنوری 2004۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2016 
  6. "The moment you get too big for your boots, people will give you a kick on your posterior"۔ Indiantelevision.com۔ 30 اپریل 2004۔ 14 دسمبر 2004 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2016 
  7. IndiaFM News Bureau (اگست 15, 2007)۔ "Live Chat: Sajid Khan on اگست 20 at 1500 hrs IST"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2016 
  8. "Laugh it off"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 6 اکتوبر 1997۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2016 
  9. "Selling Sajid's Style"۔ Mouthshut.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اپریل 2016 
  10. "Sajid Khan says Darna Zaroori Hai"۔ IndiaFM۔ Sify۔ 11 August 2005۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2016 

بیرونی روابط[ترمیم]