آبرو شاہ مبارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آپ کا نام نجم الدین عرف شاہ مبارک اور آبرو تخلص تھا۔آپ کی ولادت گوالیار میں ہوئی۔ آپ کے دادا شاہ محمد غوث گوالیار کے مانے ہوئے بزرگ تھے۔لڑکپن میں آپ دہلی پہنچے اور فن شاعری کا اکتساب کیا۔آرزو سے کچھ رشتہ داری بھی تھی آپ کچھ مدت نارنول میں بھی مقیم رہے۔ایک آنکھ سے آپ معذور بھی تھے۔1733 عیسوی میں وفات پائی۔