مرزا علی اظہر برلاس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مرزا علی اظہر برلاس
معلومات شخصیت
پیدائش 15 دسمبر 1900ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کولکاتا ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 5 فروری 1989ء (89 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اہل تشیع
عملی زندگی
تعليم بی۔اے ،ایم۔اے ایل ایل بی[1]
مادر علمی پریزیڈنسی یونیورسٹی، کولکاتا   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مورخ ،  صحافی ،  سیاست دان ،  وکیل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مرزا علی اظہر برلاس لکھنؤ کے ایک متمول اور ذی علم خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی پیدائش کلکتہ، برطانوی ہندوستان میں 15 دسمبر 1900ء کو ہوئی تھی۔ مرزا کے والد کا نام مرزا محمد شاہ تھا۔ مرزا علی اظہر صاحب نے کلکتہ کے پریذیڈینسی کالج سے 1920ء میں تعلیم مکمل کی اور بعد میں وکالت کی ڈگری یونیورسٹی لا کالج کلکتہ سے لی۔[3] 1925 ءمیں آپ نے اپنی وکالت شروع کی اور اپنا نام بطور وکیل ہائی کورٹ الہ آباد میں درج کرایا۔ بعد میں انھوں نے بطور وکیل چیف کورٹ آف اودھ (لکھنؤ) میں اپنا نام درج کرایا۔[3]

حالات[ترمیم]

1926ء میں آپ بہرائچ آئے اور بہرائچ بار ایسوسی ایشن کو جوائن کیا اور یہاں وکالت شروع کی۔آپ بہرائچ بار کے صدر بھی رہے۔1938ء میں آپ بہرائچ میونسپل بورڈ کے چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوئے اور کچھ سالوں بعد استعفی دیکر بحیثیت ڈسڑکٹ جج ریاست جے پور چلے گئے۔1946ء میں آپ کو نواب زادہ لیاقت علی خان (پاکستان کے اولین وزیر اعظم)نے مسلم لیگ کے اخبار ڈان (دہلی)میں بطور جنرل مینجر نامزد کیا ۔[3] ۔وطن کی تقسیم کے ساتھ ہی مرزا صاحب پاکستان چلے گئے اور پاکستان ٹائمز لاہور کے جنرل مینجر ہوئے۔1949ء میں آپ نے اپنا اخبار نیشن ویکلی شروع کیا۔آپ پاکستان ہسٹاریکل سوسائٹی کے بانی رکن تھے۔آپ آل پاکستان ایجوکیشن کانفرینس کے بانی رکن تھے۔اس کے علاوہ آپ ایرانی سیکنڈری اسکول کے بانی چیئرمین اور کراچی کے مشہور کالج عبد اللہ کالج برائے خواتین کے بانی صدر تھے۔[3] ۔

تصانیف[ترمیم]

مرزا علی اظہر برلاس کا شمار پاکستان کے مشہور و ممتاز صحافی، مورخ، محقق، ماہر تعلیم اور قانون دانوں میں ہوتا تھا۔ انھوں نے نوابین اودھ پر تاریخی کتاب King Wajid Ali Shah انگریزی زبان میں اور اردو زبان میں اودھ پر انگریزوں کا غاصبانہ قبضہ نامی کتابیں لکھیں۔[4]

وفات[ترمیم]

آپ کی وفات 5 فروری 1989ء کو کراچی پاکستان میں ہوئی۔آپ کے دوبیٹے تھے۔ایک مرزا اطہر برلاس اور دوسرے مرزا صفدر برلاس ۔صفدر برلاس پاکستان کے مشہور اخبار ڈان کے ایڈیٹر تھے۔آپ کے دونوں بیٹے اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ وفیات ناموان پاکستان مطبوعہ 2006ء
  2. ^ ا ب پ ت https://groups.google.com/d/topic/soc.culture.indian/_o1gTUf86qA
  3. نفوش رفتگاں از عبرت بہرائچی