مریم اورنگزیب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات
مدت منصب
27 اپریل 2018ء – 31 مئی 2018ء
صدر ممنون حسین
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
 
سید علی ظفر
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ
مدت منصب
4 اگست 2017ء – 27 اپریل 2018ء
صدر ممنون حسین
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
مدت منصب
31 اکتوبر 2016ء – 28 جولائی 2017ء
صدر ممنون حسین
وزیر اعظم نواز شریف
رکن قومی اسمبلی پاکستان
معلومات شخصیت
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ طاہرہ اورنگزیب   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی کنگز کالج لندن   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مریم اورنگزیب (ولادت: ؟) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو عباسی کابینہ میں اپریل 2018ء سے مئی 2018ء تک وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات رہیں۔ اس سے قبل بھی اکتوبر 2016ء سے جولائی 2017ء تک تیسری نواز شریف وزارت کے دوران میں اور اگست 2017ء سے اپریل 2018ء تک عباسی وزارت میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات رہیں۔ مریم قومی اسمبلی پاکستان کی جون 2013ء سے مئی 2018ء تک رکن رہیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

وہ طاہرہ اورنگزیب کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔[1] انھوں ے اپنی تعلیم وفاقی گورنمنٹ کالج، اسلام آباد اور جامعہ قائد اعظم سے حاصل کی اس کے بعد کنگز کالج لندن، مملکت متحدہ سے اعلیٰ تعلیم کی سند حاصل کی۔[1][2][3] سیاست میں آنے سے قبل، ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر/ڈبلیو ڈبلیو ایف میں کام کرتی رہیں۔[4] انھوں نے 2013ء میں ایل ای ڈی پاکستان کی بورڈ ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔[5]

سیاسی زندگی[ترمیم]

2013ء کے عام انتخابات[ترمیم]

مریم 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔[1][6]

2018ء کے عام انتخابات[ترمیم]

مریم اورنگزیب 2 جون 2018ء کو مسلم لیگ (ن) کی سرکاری ترجمان کے عہدے پر فائز ہوئیں۔[7]

مریم 2018ء کے عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن دوبارہ پھر منتخب ہوئیں۔[8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ Sanaullah Khan (31 اکتوبر 2016)۔ "PM appoints Maryam Aurangzeb as Minister of State for Information and Broadcasting"۔ Dawn۔ 1 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اکتوبر 2016 
  2. "Maryam Aurangzeb to take oath as State Minister for Information today"۔ The News۔ 1 نومبر 2016۔ 1 نومبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 نومبر 2016 
  3. "Educated, qualified women enter NA, thanks to PML-N"۔ The News (بزبان انگریزی)۔ 30 مئی 2013۔ 16 جولا‎ئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 اپریل 2018 
  4. "WWF programme: Two Lahore schools aim to go green – The Express Tribune"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2010-12-10۔ 01 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2016 
  5. "Maryam Aurangzeb appointed as State Minister for Information, Broadcasting | SAMAA TV"۔ Samaa TV۔ 01 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2016 
  6. "Marriyum Aurangzeb made PML-N spokesperson – Daily Times"۔ Daily Times۔ 3 جون 2018۔ 28 نومبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جون 2018 
  7. The Newspaper's Staff Reporter (12 اگست 2018)۔ "List of MNAs elected on reserved seats for women, minorities"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2018