ظہارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ظہارہ کی اقسام ؛ یہ تقسیم اس کے خلیات کی شکل اور تہوں کی تعداد کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

ظہارہ (epithilum) اصل میں جانداروں کے جسم کی اندرونی اور بیرونی تہ یا پوست (یہاں پوست سے مراد غلاف یا استر کی ہے نا کہ جلد کی) کو کہا جاتا ہے۔ یہ تہ خلیات سے بنی ہوئی ہوتی ہے اور بیرونی طور پر جلد پر سب سے باہر والی تہ کی صورت میں بھی پائی جاتی ہے اور اسی طرح اندرونی اعضاء کی سب سے اندر والی تہ بھی بناتی ہے۔ اسی طرح یہ ظہارہ کی تہ خون کی رگوں اور سیالہ کی نالیوں کی اندرونی اور بیرونی تہ بھی تیار کرتی ہے۔ علم نسیجیات (histology) میں ظہارہ کی جماعت بندی اس میں موجود خلیات کی شکل اور ان کی طبقہ دار یا مطبق پرتوں کی تعداد کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]