پارٹیشن آرکائیو 1947ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پارٹیشن آرکائیو 1947ء (انگریزی: The 1947 Partition Archive) برکلے، کیلیفورنیا میں واقع زبانی تاریخ کی ایک غیر منفعت بخش تنظیم اور دہلی میں رجسٹرڈ ٹرسٹ ہے جو تقسیم ہند کے وثائق اور دستاویزات اکٹھا کرتی اور ان کی حفاظت کرتی ہے۔[1] اس تنظیم کا آغاز 2010ء میں ہوا جب ڈاکٹر گونیتا سنگھ بھلا نے خلیج سان فرانسسکو علاقہ میں مقیم تقسیم کے مشاہدین کے انٹرویو لینا شروع کیے اور انٹرویو کا یہ سلسلہ 2011ء میں مکمل ہوا۔ دراصل مرگ انبوہ سے متعلق بہت سی تنظیموں اور ہیروشیما پیس میموریل کو دیکھ کر پارٹیشن آرکائیو 1947ء کی تخلیق عمل میں آئی۔[2]

پارٹیشن آرکائیو 1947ء تقسیم کے مشاہدین کا انٹرویو لیتی ہے اور اورل ہسٹری ورکشاپ کی صورت میں مفت کلاسوں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ رضاکاروں کو کہانیاں جمع کرنے اور انٹرویو لینے کے طریقہ سے آشنا کرایا جا سکے۔[3] 2016ء تک بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، ریاستہائے متحدہ امریکا، مملکت متحدہ اور اسرائیل سمیت 9 ملکوں سے 3,000 انٹرویو جمع کیے جا چکے تھے۔[4]پارٹیشن آرکائیو 1947ء کے کہانیوں کے جمع کرنے کے طریقہ کار میں اسٹوری اسکالر بھی شامل ہے، یہ ایک فیلوشپ پروگرام ہے جس کے تحت تعلیمی معیار کی بنیاد پر افراد کو کسی خاص علاقے میں انٹرویو لینے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ایک پروگرام شہری مؤرخ کے نام سے ہے جس میں رضاکار خود تقسیم کی کہانیاں اور معلومات تنظیم کی ویب گاہ پر رکھ سکتا ہے۔

پارٹیشن آرکائیو 1947ء کی ویب گاہ پر ایک اسٹوری میپ[مردہ ربط] ہوتا ہے جس میں انٹرویو لیے جانے والے ہر شخص کی ہجرت کا راستہ اور طریقہ دکھایا گیا ہے۔ چونکہ آزادی اور تقسیم ہندو اور مسلمانوں کی ایک حساس تاریخ ہے اور یہ معاملہ انتہائی سنگین بھی ہے لہذا ابھی تک پارٹیشن آرکائیو 1947ء کے ذخیرے کا ایک معتد بہ حصہ ہی عوام کے لیے مہیا کیا گیا اور وہ بھی کانٹ چھانٹ کر پیش کیا گیا ہے۔[2] فی الحال محققین کو علمی تحقیق کے لیے کہانیوں تک رسائی مہیا کی جاتی ہے۔

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "The New York Times"۔ nytimes.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2014 
  2. ^ ا ب "Now an archive that collects stories of Partition | The Indian Express"۔ indianexpress.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2014 
  3. "Archiving memories of shared, partitioned past – thenews.com.pk"۔ thenews.com.pk۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2014 
  4. Partition Archive Project Director Interview "California Humanities Blog" تحقق من قيمة |url= (معاونت)۔ calhum.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2017 [مردہ ربط]