ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں؟/2018/ہفتہ 34

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • … کہ حج کی تین اقسام ہیں جن میں سے حج قران سب سے افضل ہے۔
  • … کہ مواقیت حج کی دو اقسام ہیں: زمانی اور مکانی، زمانی میں حج کے مہینے شوال، ذی قعدہ اور ذوالحجہ شامل ہیں۔
  • … کہ احرام ارکان حج کا سب سے پہلا رکن ہے۔
  • … کہ یوم الترویہ یعنی 8 ذوالحجہ کی ظہر سے لے کر 9 ذوالحجہ کی فجر تک پانچوں نمازیں حاجی کو منیٰ میں ادا کرنا ہوتی ہیں۔
  • … کہ یوم عرفہ یعنی 9 ذوالحجہ كا سورج طلوع ہونے كے بعد حاجی عرفات كى طرف روانہ ہوتے ہیں، وہاں ظہر اور عصر كى نمازيں جمع تقديم ( يعنى ظہر كے وقت ميں) اور قصر كر كے ادا كرتے ہیں۔
  • … کہ عید الاضحی یعنی 10 ذوالحجہ کو جمرہ عقبہ یعنی بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں، ہر كنكرى مارتے وقت اللہ اكبر کہا جاتا ہے اور يہ كنكرى تقريبا كھجور كى گھٹلى كے برابر ہوتی ہے۔