پاکستان کے صدارتی انتخابات، 2018ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پاکستانی صدارتی انتخابات، 2018ء

→ 2013ء 4 ستمبر 2018ء 2023ء ←

الیکٹورل کالج کے 662 ووٹ - جیت کے لیے سادہ اکثریت درکار
 
امیدوار عارف علوی فضل الرحمٰن اعتزاز احسن
جماعت پاکستان تحریک انصاف متحدہ مجلس عمل پاکستان پیپلز پارٹی
اتحاد متحدہ حکومت متحدہ حزب اختلاف کوئی نہیں
گڑھ سندھ خیبر پختونخوا پنجاب
انتخابی ووٹ 352 184 124
فیصد 53.32% 27.95% 18.73%

پاکستان کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے نتائج

صدر قبل انتخابات

ممنون حسین
پاکستان مسلم لیگ (ن)

منتخب صدر

عارف علوی
پاکستان تحریک انصاف

پاکستان کے صدارتی انتخابات 4 ستمبر 2018ء کو ہوئے۔[1] نئے صدر پاکستان کے انتخاب کے لیے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور ایوان پارلیمان میں صبح دس سے شام چار بجے تک رائے شماری ہوئی۔[2]

مسلم لیگ (ن) جماعت کے صدر ممنون حسین پانچ سال کی مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے کے اہل تھے۔ ان کی مدت 9 ستمبر 2018ء کو ختم ہوئی۔ پاکستان میں عام انتخابات قومی اسمبلی کے ارکان کا انتخاب کرنے کے لیے 25 جولائی 2018ء کو ہوئے تھے۔[3][4] نئی منتخب شدہ اسمبلیاں نے نئے صدر کا انتخاب کیا۔

4 ستمبر 2018ء کو عارف علوی پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہو گئے۔[5]

پس منظر[ترمیم]

پاکستان کے اب تک 11 صدور گذر چکے، 12ویں ممنون حسین تھے۔ ملک کے 13ویں صدر کا انتخاب 4 ستمبر 2018ء کو ہوا۔

نظام الاوقات[ترمیم]

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی انتخابات کے نظام الاوقات کا اعلان 16 اگست 2018ء کو کیا۔ رائے شماری 4 ستمبر 2018ء کو مندرجہ ذیل پانچ مقامات پر ہوئی:

ایوان بالا اور ایوان زیریں کے ارکان ایوان پارلیمان میں ووٹ ڈالے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اپنے ووٹ اپنی اپنی اسمبلیوں میں ڈالے۔

انتخابی نظام[ترمیم]

صدر پاکستان کو قومی و صوبائی اسمبلی اور ایوان بالا کے ارکان خفیہ ووٹ کے ذریعے منتخب کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انتخاب والے دن تمام ایوانوں کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا جاتا ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلی اور ایوان بالا کی اس مشترکہ جماعت کو جماعتِ انتخاب کنندگان یا الیکٹورل کالج کہتے ہیں۔ صدارتی انتخابات جیتنے کے لیے آئین کی رو سے مجلس شوریٰ کے دونوں ایوانوں اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 50 فیصد کی سادہ اکثریت کی حمایت لازمی ہے۔ آئین کی رو سے صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی امیدوار کو پڑنے والے ووٹوں کو سب سے کم ارکان والی اسمبلی یعنی بلوچستان میں ارکان کی تعداد سے ایوان کی مجموعی تعداد پر تقسیم کر دیا جاتا ہے جبکہ ایوان بالا اور ایوان زیریں کے ہر رکن کا ووٹ ایک ووٹ تصور ہوتا ہے۔[6]

امیدوار[ترمیم]

تصدیق شدہ[ترمیم]

دستبردار[ترمیم]

رائے شماری[ترمیم]

رائے شماری پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان رائے شماری ختم ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے ایوانِ پارلیمان میں ووٹ ڈالنے آئے۔[11] رائے شماری پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے ختم ہوئی۔ دورانِ انتخابات کُل 1,110 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 28 مسترد ہوئے۔[12]

نتائج[ترمیم]

ترمیم • تبادلۂ خیال  پاکستانی صدارتی انتخابات 4 ستمبر 2018ء کے نتائج کا خلاصہ[11][12]
امیدوار اہم حمایتی جماعت ایوان بالا ایوان زیریں پنجاب سندھ بلوچستان خیبر پختونخوا کُل
عارف علوی پاکستان تحریک انصاف 212 33 22 45 40 352
فضل الرحمٰن پاکستان مسلم لیگ (ن) 131 25 0 15 13 184
اعتزاز احسن پاکستان پیپلز پارٹی 81 1 39 0 3 124

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Presidential elections to be held on September 4"۔ دنیا نیوز۔ 16 اگست 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2018 
  2. "ملک کے نئے سربراہ کے چناؤ کے لیے صدارتی انتخابات کل ہوں گے"۔ چینل 9۔ 3 ستمبر 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 دسمبر 2018 
  3. "General polls 2018 would be held on July 25: sources"۔ دنیا نیوز۔ 22 مئی 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. سماء ویب ڈیکس۔ "Govt to complete its term; elections to be held in July 2018: PM" 
  5. "Arif Alvi elected 13th president of Pakistan | The Express Tribune"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 4 ستمبر 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 ستمبر 2018 
  6. "صدارتی انتخاب کا طریقہ کار کیا ہے؟"۔ ڈیلی پاکستان۔ 28 اگست 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2018 
  7. "PM Imran has nominated Arif Alvi for President of Pakistan: Chaudhry"۔ جیو نیوز۔ 2018-08-18۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2018 
  8. "PPP nominates Aitzaz Ahsan as its presidential candidate: sources | Pakistan"۔ جیو نیوز۔ 2018-08-18۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2018 
  9. "Opposition except PPP decide to field Maulana Fazl for president: sources: AtifChaudhry"۔ جیو نیوز۔ 2018-08-18۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2018 
  10. فہد چودھری (30 اگست 2018)۔ "PML-N's Muqam opts out of presidential race as deadline to withdraw nomination papers ends"۔ ڈان۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2018 
  11. ^ ا ب "PTI's Dr Arif Alvi elected 13th President of Pakistan"۔ ڈان۔ 4 ستمبر 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2018 
  12. ^ ا ب فہد چودھری (5 ستمبر 2018)۔ "PTI's Arif Alvi officially declared winner of 13th presidential election"۔ ڈان۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2018