سی سی ٹی وی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مختلف قسم کے سی سی ٹی وی کیمرے

سی سی ٹی وی یا کلوز سرکٹ ٹی وی(انگریزی: CCTV) ایک ایسے برقی نظام کو کہا جاتا ہے جس میں ایک یا زائد کیمروں کو تار کے ذریعے سے ایک ڈیوائس (جسے ڈی۔وی۔آر DVR کہا جاتا ہے ) سے منسلک کیا جاتا ہے۔ تا کہ مسلسل ریکارڈنگ کی جا سکے اور پھر کسی بھی غیر معمولی واقعہ ہونے کی صورت میں ریکارڈنگ دیکھ کر حقییقت سے آگاہ ہوا جائے۔

سویڈن میں ٹریفک سگنل پر سی سی ٹی وی کیمرا

کیمرے[ترمیم]

سی سی ٹی وی کیمرے ایسے خفیہ کیمرے ہوتے ہیں جن کی مدد سے کسی جگہ کی 24 گھنٹے نگرانی اور ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔ تاکہ کوئی نا خوشگوار واقع ہونے کی صورت میں دوبارہ دیکھا جا سکے۔ کچھ خفیہ کیمرے ایسے بھی ہوتے ہیں جو تصویر کے ساتھ ساتھ آواز بھی محفوظ کرتے ہیں۔

اقسام[ترمیم]

اقسام بلحاظ تصویر
  • اینالوگ کیمرا
  • ڈیجیٹل کیمرا
  • ایچ ڈی کیمرا
  • آئی۔پی کیمرا
اقسام بلحاظ جسم
  • بلٹ کیمرا
  • ڈوم کیمرا
  • ہائی اسپیڈ ڈوم PTZ کیمرا (قابلِ گردش چاروں اطراف)
  • باکس کیمرا (قابلِ تبدیل عدسہ)
  • انتہائی چھوٹا کیمرا (جاسوسی کے لیے)

فوائد[ترمیم]

اس کی مدد سے پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ غیر معمولی واقعہ عین کس دن کس وقت رونماء ہوا۔واقعہ کی نوعیت کیا تھی اور اصل مجرم کون ہے۔

اکثر سچے انسان کی بات کو بھی جھوٹ سمجھ کر رد کر دیا جاتا ہے۔مگر یہ ایک برقی آلہ ہے لہٰذا اس کی ریکارڈنگ پر کوئی شک نہیں کرتا۔ اور حقیقت سے آشنا ہو جاتا ہے۔

استعمالات[ترمیم]

اسکول ، کالج ، بینک ، اے۔ ٹی۔ایم ، دفاتر ، کارخانہ ، ہسپتال ، بازار ، دکان ، پیٹرول پمپس ، ہوائی اڈے ، ریلوے اسٹیشن ، مساجد ، فیملی پارک ، کار پارکنگ ،فوجی تھانہ ، پولیس چوکی ، سڑکیں وغیرہ۔

مشہور کمپنیاں[ترمیم]

سی سی ٹی وی نظام میں استعمال ہونے والے کیمرے اور ڈی وی آر بنانے میں چین کی کمپنی ہٍک وژن (Hikvision)سرٍ فہرست ہے۔ اس کے علاوہ سامسنگ ، ایل۔جی ، ڈاھوا (Dahua)اور دیگر کمپنیاں بھی یہ کام سر انجام دیتی ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]