نیو پیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نیو پیڈیا
سائٹ کی قسم
انٹرنیٹ دائرۃ المعارف
دست‌یابEnglish, German, Spanish, French, Italian
مالکBomis
بانیجیمی ویلز، لیری سینگر
ویب سائٹwww.nupedia.com بذریعہ وے بیک مشین (آرکائیو شدہ 2003-02-15)
www.nupedia.com بذریعہ وے بیک مشین (آرکائیو شدہ 7 اپریل 2000)
آغاز9 مارچ 2000؛ 24 سال قبل (2000-03-09)
موجودہ حیثیتDefunct since 26 ستمبر 2003; succeeded by ویکیپیڈیا
All three logos used by Nupedia. The first logo was used from مارچ to اگست 2000, the second from اگست 2000 to فروری 2001, and the third from فروری 2001 to ستمبر 2003.

نیو پیڈیا (انگریزی: Nupedia) ورلڈ وائڈ ویب پر مبنی ایک دائرۃ المعارف ویب گاہ تھی جو انگریزی زبان میں مضامین شائع ہوتے تھے اور ان مضامین کے لکحھنے والے رضا کار ہوا کرتے تھے۔ یہاں لکھے گئے مضمامین کو ماہرین کی دیکھ ریکھ میں شائع کیا جاتا تھا۔ اس کے مضامین آزاد مواد کے تحت لائسنس یافتہ ہوتے تھے۔ جیمی ویلز اس کے بانی تھے۔ نیوپیڈیا کو بومس کے تحت شروع کیا گیا تھا جس کے ایڈیٹر ان چیف لاری سانگیر تھے۔ اس کا آغاز اکتوبر 1999ء میں ہوا [1][2] اور ستمبر 2003ء میں اس کو بند کر دیا گیا۔ نیوپیڈیا کو ویکیپیڈیا کے سلف کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ نیوپیڈیا میں کسی بھی مضمون کو شائع ہونے سے قبل تصدیق کے سات مراحل سے گذرنا پڑتا تھا۔ نیوپیڈیا کو ایک کمیٹی ڈیزائن کرتی تھی اور ماہرین اس کے قوانین وضع کرتے تھے۔ پہلے سال محض 21 مضامین کو ہی حق اشاعت نصیب ہوا جبکہ ویکیپیڈیا پر پہلے ماہ ہی 200 مضامین شائع ہو چکے تھے اور ایک سال پورا ہوتے ہوتے مضامین کی تعداد 18،000 ہو چکی تھی۔ [3]

ویکیپیڈیا کے برعکس نیوپیڈیا ایک ویکی نہیں تھا: بلکہ ایک وسیع پییر ریویو عمل تھا جسے ایک رسمی ویکیپیڈیا کے مقابلے میں معیاری مضامین شائع کرنے کے لیے ذیزائن کیا گیا تھا۔ نیوپیڈیا کو مضامین توسیع کرنے اور نئے مضامین لکھنے کے لیے پی ایچ ڈی اسکالر رضاکاروں کی ضرورت تھی۔ [4] بند ہونے سے قبل نیو پیڈیا نے 25 مضامین منظور کیے تھے [5] جن کی نظر ثانی مکمل ہو چکی تھی اور 150 مضامین ایسے تھے جن کی نظر ثانی کی جارہی تھی۔ [6] جیمی ویلز کو ویکیپیڈیا پر مضمون کی اشاعت کاآسان طریقہ کار پسند آیا جبکہ لیری سانگیر نیوپیڈیا کے پییر ریویو کے گرویدہ تھے۔ [3] آخر الذکر نے بعد میں سٹیزینڈیم (2006ء) کی ویکیپیڈیا کے متبادل کے طور پر بنیاد ڈالی۔[7]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Nupedia.com WHOIS, DNS, & DomainTools"۔ WHOIS۔ 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2016 
  2. Marshall Poe (ستمبر 2006)۔ "The Hive"۔ The Atlantic۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جنوری 1, 2007 
  3. ^ ا ب Larry Sanger (اپریل 18, 2005)۔ "The Early History of Nupedia and Wikipedia: A Memoir"۔ Slashdot۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی، 2012 
  4. Andrew Lih (2009)۔ The Wikipedia Revolution: How a Bunch of Nobodies Created the World's Greatest Encyclopedia۔ London: Aurum۔ صفحہ: 38۔ ISBN 978-1-84513-473-0۔ OCLC 280430641۔ His academic roots compelled Sanger to insist on one rigid requirement for his editors: a pedigree. "We wish editors to be true experts in their fields and (with a few exceptions) possess Ph.Ds." read the Nupedia policy. 
  5. Chen Shun-Ling (5 مئی، 2010)۔ "Self-governing online communities in Web 2.0: privacy, anonymity and accountability in Wikipedia" (PDF)۔ Albany Law Journal۔ 30 اگست 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 1, 2013 
  6. "When Wikipedia was young: the early years"۔ VatorNews (بزبان انگریزی)۔ 2017-06-13۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2018 
  7. "Wikipedia founder forks Wikipedia" (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2018