ضرغامہ ابن مالک التغلبی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ضرغامہ ابن مالک التغلبی
معلومات شخصیت
گنج شہدا (حرم امام حسین (ع))، کربلا معلی

ضَرْغامَہ بن مالک تَغلِبی (شہادت 61 ھ)، شہدائے کربلا میں سے ہیں، مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد عبید اللہ بن زیاد کے لشکر کے ساتھ کربلا میں وارد ہوئے اور امام حسین کے قافلہ سے ملحق ہو گئے اور روز عاشورا شہید ہوئے۔

نسب[ترمیم]

قبیلہ بنی تغلب سے تعلق ہونے کی وجہ سے انھیں تغلبی کہا جاتا ہے۔[1] بنی تغلب، تغلب بن وائل بن قاسط سے منسوب قبیلہ و طایفہ ہے۔[2] شیخ طوسی نے ان کے قبیلہ کی طرف اشارہ کیے بغیر انھیں اصحاب امام حسین علیہ السلام میں شمار کیا ہے۔[3]

واقعہ کربلا[ترمیم]

ضرغامہ بن مالک کوفہ کے شیعوں میں سے تھے جنھوں نے مسلم بن عقیل کے ساتھ بیعت کی اور ان کی شہادت کے بعد کوفہ سے خارج ہونے والے تمام راستے بند تھے اس لیے انھوں نے دشمن کا لباس پہن کر[4] عبید اللہ بن زیاد کے لشکر کے ساتھ شہر سے خارج ہوئے اور کربلا پہچ کر امام حسین کے قافلہ سے ملحق ہو گئے۔

روز عاشورا جنگ میں بعض کو زخمی اور بعض کو قتل کیا۔[5] آخرکار حملہ اول میں[6] اور ایک قول کی بنا پر نماز ظہر کے بعد[7] شہید ہوئے۔ نقل ہوا ہے کہ وہ جنگ کے وقت یہ رجز پڑھ رہے تھے:

الیکم مِنْ مالک ضِرْغامٍ ضَرْبَ فتیً یَحْمی عَن الکرامِ
یَرْجو ثَوابَ اللَّه بالتمام[8] سبحانه من مالک علّام[9]

ترجمہ: مالک ضرغام کی ضربت کے آمادہ ہو رہو، ایسے جوان کی ضرب جو بزرگواروں کی حمایت کرتا ہے اور خداوند مالک و دانا سے کامل ثواب کی امید کرتا ہے۔

زیارت ناحیہ غیر معروفہ[10] و زیارت رجبیہ امام حسین [11] میں ان پر اس طرح سے سلام کیا گیا ہے: «اَلسّلامُ عَلی ضَرغامَةِ بنِ مالک»

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مامقانی، تنقیح المقال، ج2، ص106.
  2. سمعانی، الانساب، ج1، ص469.
  3. شیخ طوسی، رجال، 1373ش، ج1، ص101.
  4. کمره‌ ای، عنصر شجاعت، 1390ش، ج3، ص3.
  5. سماوی، ابصار العین، 1419ق، ج1، ص199.
  6. ابن شہر آشوب، مناقب آل ابی‌ طالب، 1376ق، ج3، ص232.
  7. سماوی، ابصار العین، 1419ق، ج1، ص199.
  8. ابن شہر آشوب، مناقب آل ابی‌ طالب، 1376ق، ج3، ص253.
  9. مع الرکب الحسینی، 1423ق، ج4، ص170.
  10. ابن مشہدی، المزار الکبیر، 1419ق، ص494.
  11. ابن طاووس، اقبال الاعمال، 1409ق، ج2، ص714.

مآخذ[ترمیم]

  • ابن شہر آشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابی طالب علیہم‌ السلام
  • سماوی، محمد، إبصار العین فی أنصار الحسین، دانشگاه شہید محلاتی، قم، اول، 1419ق
  • طوسی، محمد بن حسن، رجال الطوسی، محقق قیومی اصفہانی، دفتر انتشارات اسلامی، قم، 1373ش
  • عسقلانی، ابن حجر، الاصابہ، محقق عبد الموجود عادل احمد، نشر دار الکتب العلمیہ منشورات محمد علی بیضون، بیروت
  • مامقانی، عبد اللّه، تنقیح المقال فی علم الرجال، چاپ سنگی، نجف، 1349-1352ش
  • محلاتی، ذبیح الله، فرسان الہیجاء، مصحح حامد فدوی اردستانی، نشر مرتضوی، 1389ش
  • مقرم، عبد الرزاق، مقتل الحسین علیہ السلام، مؤسسہ الخرسان للمطبوعات و نشر، بیروت
  • ابن طاووس، علی بن موسی؛ الإقبال بالأعمال الحسنہ، (ط- الحدیثہ) محقق و مصحح، جواد قیومی اصفہانی، قم، دفتر تبلیغات اسلامی، 1376ش
  • کوفی، فضیل بن رسان، تَسمیةُ مَن قَتَلَ معَ الحُسین بن علی علیہما السّلام مِن وُلده و إخوتہ و أهلہ و شیعتہ، آل البیت، قم، 1406ق

سانچے[ترمیم]