محاصرۂ کوت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محاذ جنگ کا نقشہ

محاصرۂ کوت 7 دسمبر 1915ء سے 29 اپریل 1916ء تک جاری رہنے والا پہلی جنگ عظیم کا ایک اہم معرکہ تھا جو بین النہرین (موجودہ عراق) مہم کا حصہ تھا۔ اس معرکے میں سلطنت برطانیہ کی افواج کو سلطنت عثمانیہ کے ہاتھوں شکست اٹھانا پڑی تھی۔ اس مہم میں عثمانی افواج کی قیادت خلیل پاشا نے کی جبکہ برطانوی افواج چارلس ٹاؤنشینڈ کی زیر قیادت جنگ لڑ رہی تھی۔ معرکے کے خاتمے کے بعد ٹاؤنشینڈ گرفتار ہو گئے تھے۔

معرکے میں برطانوی افواج کے 23 ہزار سپاہی ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ 8 ہزار قیدی بنا لیے گئے۔ دوسری جانب عثمانی افواج کے 10 ہزار فوجی شہید و زخمی ہوئے۔

کوت العمارہ دریائے دجلہ کے کنارے واقع ایک قصبہ ہے جو دجلہ و شط العرب کے سنگم پر واقع ہے۔ یہ بصرہ سے 350 اور بغداد سے 170 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 1915ء میں اس کی آبادی 6 ہزار 500 تھی۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]