نعیم بن عجلان انصاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نعیم بن عجلان انصاری صحابی رسول و یاران علی میں سے تھے۔ اور امام حسین کے ساتھ شہدائے کربلا میں سے تھے۔

نام و نسب[ترمیم]

آپ کا پورا نام نعیم ن عجلان بن النعمان بن عامر بن زريق الأنصارى الزرقى تھا۔ آپ قبیلہ خزرج کے چشم و چراغ تھے اور آپ کے 2 بھائی نضر بن عجلان اور نعمان بن عجلان اصحاب امیر المومنین علیہ السلام میں تھے۔

حالات[ترمیم]

نعیم کے دونوں بھائی حضرت امام حسن ؑ کے زمانہ میں انتقال کر گئے تھے۔ جبکہ نعیم کوفہ میں زندگی بسرکر رہے تھے کہ مطلع ہوئے کہ حضرت امام حسینؑ عراق میں وار د ہو چکے ہیں کوفہ کو ترک کرتے ہیں اورحضرت امام ؑ کی خدمت میں حاضر ہوکر غیرت دینی کاعملی ثبوت پیش کرتے ہیں اور نواسۂ رسولؐ کے ساتھ اپنی وفاداری کااعلان کرتے ہوئے سپاہ یزید کے خلاف جنگ میں اپنے خون کاآخری قطرہ بھی قربان کردیتے ہیں۔[1]

شہادت[ترمیم]

آپ واقعہ کربلا میں عاشور کے اولین شُہداء میں شامل ہیں اور حملہ اولی میں رتبہ شہادت پر فائز ہوئے۔ یہ وہ جنگ تھی جو صبح عاشور بوقت نماز فجر ہوئی تھی ۔ تاریخ میں یہ جنگ مغلوبہ کے نام سے مشہور ہے ۔[2] زیارت ناحیہ اوررجبیہ میں ان پر سلام ذکر ہوا ہے:السلام علی نعیم بن العجلان الانصاری۔ [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تنقیح المقال، ج 3، ص 274
  2. مناقب آل ابی طالبؑ، ج4، ص122
  3. الاقبال، ج3، ص77