ندیم بیگ (ہدایت کار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ندیم بیگ
معلومات شخصیت
پیدائش 24 مارچ 1975ء (49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستانی
عملی زندگی
پیشہ ہدایت کار
اداکار
پروڈیوسر
مصنف
دور فعالیت 2009 تا حال
وجہ شہرت پنجاب نہیں جاؤں گی (2017)
دل لگی (2016)
جوانی پھر نہیں آنی (2015)
پیارے افضل (2013)
عینی کی آئے گی بارات (2012)
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ندیم بیگ ایک پاکستانی ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف ہیں۔ آپ نے مشہور فلمیں جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤنگی اور جوانی پھر نہیں آنی 2 کو ہدایت کیا۔[1][2]

فنی سفر[ترمیم]

ندیم بیگ نے اپنے فنی سفر کا آغاز بطور ٹیلی ویژن ہدایت کار کیا۔ انھوں نے کئی ڈراما سیریلز کو ہدایت کیا۔ جن میں لیڈیز پارک، عمر دادی اور گھروالے، عینی کی آئے گی بارات، پیارے افضل اور دل لگی قابل ذکر ہیں۔[3] آپ ٹکے کی آئے گی بارات اور اظر کی آئے گی بارات کے شریک مصنف بھی تھے۔

آپ نے فلمی سفر کا آغاز مزاحیہ فلم جوانی پھر نہیں آنی (2015ء) کی ہدایت سے کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور 49 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔ یہ فلم تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم ہے۔[4] ان کی اگلمی فلم رومانوی مزاحیہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی تھی۔ یہ فلم 1 ستمبر، 2017ء کو جاری ہوئی۔ اس فلم نے 51 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔ یہ فلم دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم ہے۔[2]

حال ہی میں انہو نے فلم جوانی پھر نہیں آنی کا تسلسل جوانی پھر نہیں آنی 2 ہدایت کیا۔ یہ فلم 2018ء میں عید الاضحی کے موقع پر جاری ہوئی۔ یہ فلم سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم ہے۔

فلموگرافی[ترمیم]

فلمیں[ترمیم]

سال فلم ہدایت اداکار حواشی
2015ء جوانی پھر نہیں آنی ہاں نہیں تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم
2017ء پنجاب نہیں جاؤں گی ہاں نہیں دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم
2018ء جوانی پھر نہیں آنی 2 ہاں نہیں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال ڈراما سیریل حواشی
2009ء اظر کی آئے گی بارات شریک مصنف
2011ء لیڈیز پارک ہدایت کار
ٹکے کی آئے گی بارات شریک مصنف
2012ء عمر دادی اور گھروالے ہدایت کار
عینی کی آئے گی بارات ہدایت کار
2013ء پیارے افضل ہدایت کار[5]
2016ء دل لگی ہدایت کار[6]
2019ء میرے پاس تم ہو ہدایت کار

اعزازات اور نامزدگیاں[ترمیم]

سال اعزاز زمرہ کام/تخلیق نتیجہ حوالہ
2016ء اے آر وائی فلم اعزاز 2016ء بہترین ہدایت کار جوانی پھر نہیں آنی فاتح [7]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Omair Alvi (9 December 2015)۔ "Even the old can fall in love!"۔ خبریں۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2015 
  2. ^ ا ب "BOX OFFICE COLLECTIONS : PUNJAB NAHI JAUNGI"۔ Lollywood Film Industry۔ 4 September 2017۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2017 
  3. Areeba Mohsen۔ "Nadeem Baig directs Hamza Ali Abbasi starrer once again"۔ reviewit.pk۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2015 
  4. Omair Alvi (25 September 2015)۔ "The ticket: You only live once"۔ DAWN۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2015 
  5. "India is in love with Pyaare Afzal"۔ The Express Tribune۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جولا‎ئی 2018 
  6. "The wait is over: 'Dillagi' to air tonight on ARY Digital at 8:00 pm"۔ اے آر وائی نیوز۔ 5 March 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اپریل 2016 
  7. "ARY Film Awards 2016 – Complete Winners List"۔ Brand Synario۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2016