اسپائیڈر (2017ء فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسپائیڈر
فلم پوسٹر
ہدایت کاراے آر مروگداس
پروڈیوسراین وی پرساد
ٹگور مدھو
[1]
تحریراے آر مروگداس
ستارےمہیش بابو
رکل پریت سنگھ
ایس جے سوریا
بھرت
پریادرشی پلی کونڈا
آر جے بالاجی
موسیقیہارس جیراج
سنیماگرافیسنتوش شون
ایڈیٹراے سریکر پرساد
پروڈکشن
کمپنی
این وی آر سنیما ایل ایل پی
تقسیم کارریلائنس انٹرٹینمینٹ
لائیکا پروڈکشن (تمل ناڈو)
تاریخ نمائش
  • 27 ستمبر 2017ء (2017ء-09-27)[2]
دورانیہ
142 منٹ
ملکبھارت
زبانتمل
تیلگو
بجٹ120 کروڑ[3]

اسپائیڈر 2017ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی ہنگامہ خیز فلم ہے۔[4] اس فلم کے ہدایت کار اور مصنف تمل ہدایت کار اے آر مروگداس ہیں۔ یہ فلم دوہری زبان کی فلم ہے، جو تمل اور تیلگو زبان میں شوٹ ہوئی۔ اس فلم کے مرکزی ستارے مہیش بابو، ایس جے سوریا اور رکل پریت سنگھ ہیں۔ یہ فلم تیلگو اداکار مہیش بابو کی تمل سنیما میں پہلی فلم ہے۔ ہارس جیراج نے فلم کا میوزک کمپوز کیا جبکہ سنتوش شون نے فلم کی سنیما گرافی سنبھالی۔ فلم کی تیاری جولائی 2016ء میں شروع ہوئی۔[5] فلم کا پہلا پوسٹر 12 اپریل، 2017ء کو جاری کیا گیا،[6] جبکہ فلم کا ٹیزر 1 جون، 2017ء کو جاری ہوا۔[7][8] فلم 27 ستمبر، 2017ء کو ملیالم زبان کے ڈب ورژن کے ساتھ پوری دنیا میں جاری کی گئی۔[9][10] یہ فلم بعد میں 2018ء میں ہندی زبان میں اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی اور زی سنیما پر دکھائی گئی۔

تیاری[ترمیم]

کاسٹنگ[ترمیم]

ایس جے سوریا فلم میں ولن کے کردار کے لیے چنے گئے۔ اے آر مروگداس پہلے ایس جے سوریا کے ساتھ فلم والی اور کوشی میں بطور معاون ہدایت کار کام کرچکے ہے۔ مہیش بابو مرکزی کردار کے طور پر چنے گئے۔ مہیش بابو اس فلم کے ذریعے تمل سنیما میں اپنا ڈیبیو (debut) کر رہے ہیں۔ پرینیتی چوپڑا کو فلم کی مرکزی اداکارہ کے لیے کہا گیا، جو انھوں نے شوٹنگ کی تاریخ کے مسئلہ کی وجہ سے ٹھکرادیا۔[11][12][13] بعد میں یہ کردار رکل پریت سنگھ کو دیا گیا۔ اداکار بھرت نے منفی کردار نبھانے کے لیے سائن کیا۔[14]

فلمنگ[ترمیم]

فلم کی شوٹنگ جولائی 2016ء میں شروع ہوئی۔[5] 98% شوٹنگ چینائی میں ہوئی۔ جسے تیلگو ورژن میں کمپیوٹر کے ذریعے حیدرآباد، دکن کر دیا گیا۔ فلم کا پہلا پوسٹر اپریل 2017ء میں جاری ہوا۔ مہیش نے اس فلم میں اپنے اسٹنٹس خود ہی کیے۔[15] شوٹنگ کا آخری مرحلہ 16 مئی، 2017ء کو چینائی میں شروع ہوا۔[16] جون 2017ء میں، یہ بتایا گیا کہ فلم کے زیادہ تر حصے شوٹ ہو چکے ہیں، صرف 2 گانے باقی ہیں۔ شوٹنگ زیادہ تر چینائی میں ہوئی اور کچھ حصے حیدرآباد، دکن اور وشاکھاپٹنم میں شوٹ ہوئے۔ جبکہ گانے بیرون ملک میں شوٹ ہوئے۔[17]

اشاعت[ترمیم]

یہ فلم 27 ستمبر، 2017ء کو جاری کی گئی۔[18][19][20] باہوبلی: آغاز کے بعد اسپائیڈر بھی تیلگو زبان اور تمل زبان میں شوٹ ہوئی اور ملیالم زبان کے ڈب ورژن کے ساتھ پوری دنیا میں جاری کی گئی۔[21] تمل ناڈو میں اشاعت کے حقوق لائیکا پروڈکشن کو دیے گئے۔[22] انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ فلم "ایک ناکامی" تھی۔[23] فلم کے تمل ورژن کے سیٹلائٹ حقوق سن ٹی وی کو، تیلگو ورژن کے حقوق زی تیلگو کو اور ہندی ورژن کے حقوق زی سنیما کو بیچے گئے۔[24]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Mahesh Babu, AR Murugadoss film called SPYder, first posters goes viral"۔ Hindustan Times۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اپریل 2017 
  2. "Spyder Hindi Movie, Wiki, Story, Review, Release Date, Trailers – Filmibeat". FilmiBeat.
  3. "Will Mahesh Babu's Spyder set new record after Baahuali 2?"۔ The Hans India۔ 26 July 2017۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اپریل 2018 
  4. "SPYDER – British Board of Film Classification"۔ www.bbfc.co.uk۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2018 
  5. ^ ا ب "Mahesh Babu-AR Murugadosss upcoming film goes on floors"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2017 
  6. "Mahesh Babu Rakul Preeth Singh new movie directed by A R Murugadoss first look April 12-Tamil Movie News"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2017 
  7. The Hindu Net Desk۔ "Mahesh Babu's 'Spyder' teaser out"۔ The Hindu۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2017 
  8. "Shhh… Its A SPYDER… Teaser out"۔ FilmiAdda.com۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2017 
  9. Rob Cain۔ "'SPYder' Grosses Spectacular $17.8M (Rs. 51 Crore) Worldwide On Its First Day"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2018 
  10. "Spyder box office collection: Mahesh Babu-AR Murugadoss film earns Rs 50 crore opening, worldwide"۔ 29 September 2017۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2018 
  11. times of india: Parineeti Chopra reveals why she opted out of the Mahesh Babu-starrer – Times of India. Timesofindia.indiatimes.com. Retrieved on 10 June 2017.
  12. "Parineeti Chopra signs her first South film"۔ Filmfare۔ 7 March 2016۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2016 
  13. Kavirayani, Suresh (13 May 2016)۔ "Parineeti Chopra impresses Tollywood"۔ دکن کرانیکل۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2016 
  14. "Bharath to play a negative role in ARM-Mahesh Babu film"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2016 
  15. "Mahesh Babu didn't use body doubles to do stunts in Spyder: Rupin Suchak"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2018 
  16. "AR Murugadoss' Spyder climax begin today"۔ Behindwoods۔ 16 May 2017۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2017 
  17. "Mahesh Babu Spyder reaches next level now"۔ Top 10 Cinema (بزبان انگریزی)۔ 1 July 2017۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جولا‎ئی 2017 
  18. "Spyder likely to be postponed to September". behindwoods.com. 24 May 2017.
  19. "Spyder pushed to September"۔ دکن کرانیکل۔ 27 May 2017۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2017 
  20. "Spyder to release on September 27"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2017 
  21. "Spyder will have same release as Baahubali now"۔ Top 10 Cinema (بزبان انگریزی)۔ 20 July 2017۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولا‎ئی 2017 
  22. "Kaththi and 2.0 firm clasps Spyder"۔ Top 10 Cinema (بزبان انگریزی)۔ 25 July 2017۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2017 
  23. "Is Spyder's failure the reason why Mahesh Babu won't work with big directors?"۔ India Today۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2018 
  24. "TV Serial & New Episodes On – Latest News, Photos & Videos"۔ The Times of India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2018 

بیرونی روابط[ترمیم]