دیسمڈرو
دیسمڈرو | |
---|---|
ہدایت کار | پوری جگناتھ |
پروڈیوسر | ڈی وی وی ڈنایا |
تحریر | پوری جگناتھ |
ستارے | اللو ارجن ہنسیکا موٹوانی پردیپ روت علی |
موسیقی | چکری |
سنیماگرافی | شیام کے نائڈو |
ایڈیٹر | مارتھنڈ کے ونکٹیش |
تقسیم کار | یونیورسل میڈیا |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 148 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بجٹ | ₹21 کروڑ |
باکس آفس | ₹60 کروڑ |
دیسمڈرو (اردو: خوبصورت لڑکا) میں 2007ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار پوری جگناتھ ہیں۔ اس فلم کو ڈی وی وی ڈنایا نے یونیورسل میڈیا کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن اور ہنسیکا موٹوانی ہیں۔ یہ فلم 12 جنوری، 2007ء کو 400 سے زائد سنیماگھروں میں جاری ہوئی۔[1] یہ فلم اللو ارجن کے فلمی سفر کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔ یہ اداکارہ ہنسیکا کی بطور مرکزی کردار پہلی فلم ہے۔ رمبھا نے آئٹم گانے میں اللو ارجن کے ساتھ رقص کیا۔[2] یہ فلم ملیالم اور تمل میں ہیرو: دی ریئل ہیرو اور ہندی میں اک جوالا مکھی کے عنوان سے ڈب کی گئی۔
تیاری[ترمیم]
اللو ارجن کی فلم ہیپی کی اشاعت کے بعد یہ بتایا جا رہا تھا کہ آپ تمل فلم سواکاسی کے تیلگو ری میک میں کام کریں گے۔ اس فلم کے مرکزی ستارے وجے اور اسین تھے۔[3] لیکن بعد میں، پوری جگناتھ کی ہدایت کردہ اور ڈی ڈی ڈنایا کی یونیورسل میڈیا کے بینر تلے تیار کردہ اس فلم میں کام کیا۔[4] اس فلم کا عنوان دیسمڈرو رکھا گیا۔[5] پوری جگناتھ نے فلم کی کہانی پر بینکاک میں کام کیا اور 16 جون، 2006ء کو حیدرآباد واپس آئے۔[6] اس فلم کی منصوبہ بندی باضابطہ طور پر 19 جون، 2006ء کو پوری جگناتھ کی پروڈکشن کمپنی ویشنو اکیڈمی میں ہوئی۔[7]
اللو ارجن نے اس فلم میں ایک میڈیا رپورٹر کا کردار نبھایا۔[8] اس کردار کے لیے، اللو ارجن نے اپنے بالوں اور سکس پیک (six-pack) پر کافی توجہ دی۔[9] ہنسیکا موٹوانی کو فلم کی مرکزی اداکارہ کے طور پر چنا گیا، جنھوں نے اس فلم کے ذریعے صرف 16 سال کی عمر میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔[10] انھوں نے اس فلم میں ایک سنیاسن کا کردار نبھایا۔[11] رمبھا نے اللو ارجن کے ساتھ آئٹم نمبر میں رقص کیا۔[12][13]
فلمنگ[ترمیم]
شوٹنگ کی شروعات 28 جولائی، 2016ء کو حیدرآباد میں ہوئی۔ فلم کا اگلا شیڈول ہماچل پردیش میں شوٹ کیا گیا۔[14] ستمبر 2006ء کی شروعات میں کچھ ہنگامی منظر منالی میں شوٹ ہوئے۔[15] اس کے کچھ ہفتوں بعد مرکزی کرداروں کے درمیان کے کچھ منظر ہماچل پردیش میں شوٹ ہوئے۔ شوٹنگ کے اس حصے کو 5 دسمبر، 2006ء کو ختم ہونا تھا۔[16] لیکن بعد میں 10 اکتوبر، بھارتی ختم ہوا۔[17] فلم کے کچھ ہنگامی منظر دسمبر 2006ء کی شروعات میں گچی بولی کی ایک الومینیم فیکٹری میں شوٹ ہوئے۔[18]
اشاعت[ترمیم]
فلم کو دنیا بھر میں 500 اسکرینوں پر جاری کیا گیا، جس میں آندھرا پردیش میں 424، کرناٹک میں 32، اوڈیشا میں 8، چینائی میں 2، ممبئی میں 3 اور بیرون ملک میں 31 اسکرینیں شامل ہیں۔[19]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "indiaglitz.com"۔ Desamuduru set for release in 400 theatres۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جنوری 2007
- ↑ "Rambha's item number in Desa Muduru"۔ telugucinema.com۔ 06 جنوری 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2006
- ↑ "Allu Arjun's plans"۔ IndiaGlitz۔ 26 April 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014
- ↑ "Allu Arjun gets ready"۔ IndiaGlitz۔ 10 May 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014
- ↑ "Allu Arjun is "Desa Muduru""۔ IndiaGlitz۔ 8 June 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014
- ↑ "Desamuduru Script at Bangkok"۔ Idlebrain.com۔ 10 June 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014
- ↑ "Allu Arjun's movie launched"۔ IndiaGlitz۔ 19 June 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014
- ↑ "Allu Arjun to be the 'Desamuduru'"۔ IndiaGlitz۔ 3 January 2007۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014
- ↑ "Allu Arjun goes Salman way!"۔ Sify۔ 22 November 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014
- ↑ ""I am no more a babe", says Hansika"۔ Sify۔ 2 July 2008۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014
- ↑ "Hansika charges 50 lakhs!"۔ Sify۔ 23 November 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014
- ↑ "Rambha as item girl!"۔ Sify۔ 15 December 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014
- ↑ "Charmi to do an item number in 'Desa Muduru'"۔ IndiaGlitz۔ 25 October 2006۔ 21 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2014
- ↑ "'Desa Mudhuru' from 28th"۔ IndiaGlitz۔ 21 July 2006۔ 22 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2014
- ↑ "Desa Muduru shoot at Manali"۔ IndiaGlitz۔ 4 September 2006۔ 22 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2014
- ↑ "Key scenes being shot for 'Desa Muduru'"۔ IndiaGlitz۔ 21 September 2006۔ 22 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2014
- ↑ "'Desa Muduru' completes Himachal Pradesh schedule"۔ IndiaGlitz۔ 10 October 2006۔ 22 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2014
- ↑ "Desa Muduru shooting in progress"۔ IndiaGlitz۔ 2 December 2006۔ 22 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2014
- ↑ "{title}"۔ 18 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2007 الوسيط
|archiveurl=
و|archive-url=
تكرر أكثر من مرة (معاونت); الوسيط|archivedate=
و|archive-date=
تكرر أكثر من مرة (معاونت)
بیرونی روابط[ترمیم]
- دیسمڈرو آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
- 2007ء کی فلمیں
- مضامین مع انگریزی زبان بیرونی روابط
- 2000ء کی دہائی کی تیلگو فلمیں
- 2008ء کی فلمیں
- انتقام سے متعلق بھارتی فلمیں
- بھارت میں میڈیا کے بارے میں فلمیں
- بھارتی ایکشن تھرلر فلمیں
- بھارتی ایکشن فلمیں
- بھارتی جرم فلمیں
- بھارتی رومانوی فلمیں
- بھارتی رومانوی موسیقانہ فلمیں
- بھارتی رومانوی ڈراما فلمیں
- بھارتی فلمیں
- تلنگانہ میں عکس بند فلمیں
- تلنگانہ میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- تیلگو زبان کی فلمیں
- حیدرآباد، بھارت میں عکس بند فلمیں
- حیدرآباد، بھارت میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- مصالحہ فلمیں
- ہماچل پردیش میں عکس بند فلمیں
- ہماچل پردیش میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- ہندی میں ڈب شدہ تیلگو زبان کی فلمیں
- ایک آئٹم نمبر والی فلمیں
- صحافیوں کے بارے میں فلمیں