کیکی ادھیکاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کیکی ادھیکاری
 

معلومات شخصیت
پیدائش 17 دسمبر 1985ء (39 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت نیپال  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ خاکی  ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان نیپالی،  انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیکی ادھیکاری (نیپالی: केकी अधिकारी) ایک نیپالی ماڈل اور اداکارہ ہے۔[1] کیکی نیپال کی فلمی صنعت کی سب سے مقبول اور خوبصورت ترین ادکارہ ہے۔ موسیقی کی وڈیو سے شروعات کرنے طوالی یہ حسینہ اب کولی وڈ میں بھی ایک باصلاحیت اداکارہ کے طور پر جانی مانی جاتی ہے۔ وہ نیپال کی کئی موسیقی کی ویڈیووں، ٹیلی ویژن کے اشتہارات، اخباری اور میگزین کی اشتہاری مہموں اور ایک درجن سے زائد نیپالی فلموں میں کام کر چکی ہے۔[2][3][4]

پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہونے سے پہلے اس نے اپنی فنی زندگی کا آغاز موسیقی کی فلموں میں کام کر کے کیا تھا۔ اس نے اپنی اداکاری کی شروعات “سوور “میں راج بلووا کائرلا کے مقابل کردار ادا کر کے کی۔ اس کے بعد اس نے “ آئی ایم سوری “ اور “ مسان “ میں اپنی کارکردگی سے بہت زیادہ شہرت حاصل کی۔ [5] میاکو بریما، مہاسس، بیتیکا پال [6] اور میرو بیسٹ فرینڈ [7] بھی کیکی کی بہترین فلمیں ہیں جو اس کی شہرت و مقبولیت میں اضافے کا سبب بنیں۔ حال ہی میں اس نے تھیٹر میں اپنی پہلی کارگردگی محقق اور ادیب ستیا موہن جوشی کے لکھے تاریخی کھیل چارومتی میں شامل ہوکر دکھائی۔ [8]

بچپن[ترمیم]

کیکی ادھیکاری 17 دسمبر 1990 کو جورپتی ، کھٹمنڈو ، نیپال میں پیدا ہوئی۔ وہ بدھری ادھیکاری اور لکشمی ادھیکاری کی بیٹی ہے۔ اس کا باپ ایک فلم پروڈیوسر اور ماں گھریلو خاتون ہے۔ کسی بھی سیلیبرٹی کی طرح کیکی ادھیکاری بھی بچپن سے ہی فن، فلم اور گلیمر میں دلچسپی رکھتی تھی۔

تعلیم[ترمیم]

کیکی ادھیکاری نے ابتدائی تعلیم بال سرجنلایا اسکول کھٹمنڈو سے حاصل کی۔ اس کے بعد پلس ٹُو(plus-two) وائٹ ہاؤس کالج سے کیا۔ اور پھر پرائم کالج سے بیشک ان انفارمیشن مینجمنٹ (Bachelor in Information Management (BIM)) مکمل کیا۔ [9] کیکی نے 2013 میں تری بھون یونیورسٹی سے بزنس میں بیچلر کی ڈگری لی تھی۔2016 میں کھٹمنڈو کے تعلیمی ادارے کے۔ ایف۔ اے (KFA) بزنس اسکول سے انتظام انسانی وسائل (Human Resources Management) کے مضمون میں ایم۔ بی۔ اے(MBA) کی ڈگری لی۔ [10]

فنی زندگی[ترمیم]

کیکی ادھیکاری نے سب سے پہلے این۔ ٹی۔ وی (NTV) پر ہونے والے مقابلہ رقص “ گھنتنگ “ میں حصہ لیا۔ اس مقابلے نے گلیمر کی دنیا میں اس کے داخلے کی راہیں کھول دیں۔ اور اس کے بعد وہ میوزک وڈیوز میں بطور ماڈل جلوہ گر ہونے لگی، یہیں سے وہ اشتہار ساز کمپنیوں کی نظر میں آئی اور پھر بتدریج فلمی صنعت کے دروازے اس پر وا ہو گئے۔

ویب گاہ[ترمیم]

کیکی ادھیکاری نے دسمبر 2016 کو اپنی ستائیسوں سالگرہ کے موقع پر اپنی ویب سائٹ جاری کی جس کا ذکر اس نے اپنی سالگرہ کی تقریبات کے لائیو ٹرانسمیشن کے دوران کیا۔ [11] اس کی ویب گاہ www.keki.onlin ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Keki Adhikari – Nepaliactress.com"۔ Nepaliactress.com۔ 2017-06-11۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2017 
  2. "Biteka Pal – Music Video"۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2017 
  3. "Keki Adhikari – Nepaliactress.com"۔ Nepaliactress.com۔ 2017-06-11۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2017 
  4. "क्लासिक र प्रेमगीतको चर्को भिडन्त، 'पशुपति प्रसाद र कबड्डी कबड्डी' पनि कम छैनन्"۔ onlinekhabar.com۔ اگست 2016۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2017 
  5. "A new taste"۔ The Himalayan Times۔ 2011-11-04۔ 14 جولا‎ئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2014 
  6. "Biteka Pal – Music Video"۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2017 
  7. "Music Video – Mero Best Friend"۔ Keki.info۔ 20 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جون 2014 
  8. Anand Nepal (2014-02-27)۔ "Keki Adhikari to be featured as Charumati in her debut play"۔ Xnepali.net۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2017 
  9. "Keki Adhikari graduation photos"۔ keki.info۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2017 [مردہ ربط]
  10. Anand Nepal (2016-07-31)۔ "Keki Adhikari graduates with a MBA degree"۔ xnepali.net۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2017 
  11. "Keki Live – Keki Adhikari Official Website"۔ keki.online۔ 24 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ