یوشی تاکا ساکارودا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یوشی تاکا ساکارودا (انگریزی: Yoshitaka Sakurada) جاپان سے تعلق رکھنے والے سیاست دان ہیں۔ وہ موجودہ طور پر جاپان کے سائبر سیکیوریٹی (انٹرنیٹ اور کمپیوٹر نیٹ ورک صیانت) کے وزیر ہیں۔

تنازعات[ترمیم]

جاپان اور عالمی میڈیا 2018ء میں یوشی تاکا ساکارودا کے نام کو خوب اچھالنے لگا۔ اس کی وجہ ان کا جاپانی پارلیمان میں خود کا اعتراف تھا کہ وہ اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی کمپیوٹر کا استعمال نہیں کیے۔ یہ بیان انتہائی چونکانے والا تھا کہ یوشی تاکا ساکارودا جاپان میں سائبر سیکیوریٹی کے وزیر کے عہدے پر فائز ہیں اور عام طور سے کسی بھی شخص کو وہی وزارتی عہدہ دیا جاتا ہے جس میں اس شخص کو اچھی خاصی معلومات ہو اور وزیر موصوف نے کمپیوٹر کے مبادیات سے ہی اپنی لا علمی کا کھلا اعتراف کیا۔ ذرائع ابلاغ نے اس بات پر بھی خاص غور کیا کہ ساکارودا وزارت کے تحت 2020ء ٹوکیو گرمائی اولمپک کھیل کی دیکھ ریکھ بھی اہم پہلو ہے، جسے دیکھنے کے لیے لوگ دنیا بھر سے جاپان میں جمع ہوں گے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]