اکواک سنگھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اکواک سنگھ عرف اکواک سنگھ پٹی (29 اگست، 1985) پنجابی کے بہترین لکھاری ہیں۔ اس کے علاوہ سکھ مبلغ ، طبلہ نواز اور ریڈیؤ/ٹی۔وی آرٹسٹ کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں۔

پیدائش اور ابتدائی تعلیم[ترمیم]

وہ پٹی قصبے ضلع امرتسر (موجودہ ترن تارن) میں 29 اگست 1985 کو متوسط طبقے کے ایک گھرانے میں سردار بھپندر سنگھ اور ہرجندر کور کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کے والد پیشے کے اعتبار سے ایک درزی ہیں۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم سرکاری سینئر سیکنڈری اسکول، کوٹ بابا دیپ سنگھ، امرتسر سے حاصل کی۔ دسویں کے بعد اگست 2001 سے جولائی 2004 تکّ سکھ مشنری کالج، سری انندپور صاحب سے تین سالہ ریگلر طبلہ کورس کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی پراچین کلا مرکز، چنڈی گڑھ سے بھی طبلہ ڈپلوما کیا۔ 2011 میں بی۔اے۔ کی پڑھائی گرو نانک دیو یونیورسٹی سے بذریعہ ڈاک مکمل کی۔

ملازمت[ترمیم]

سکھ مشنری کالج سے تین سالہ طبلہ ڈپلوما کرنے کے بعد 2004 میں ہی شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی میں تخت سری کیس گڑھ صاحب میں طبلہ ماہر کی نوکری کی، لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر 2 مہینے کے بعد نملازمت چھوڑ کر گھر آگئے اور آگے پڑھائی شروع کردی۔ اور مئی 2005 سے سری گورو ہرگوبند خالصہ (گ:) سینئر سیکنڈری اسکول، گنڈیونڈ سراں، جھبال میں بطور طبلہ نواز اور مذہبی استاد کی حیثیت سے اپنا کیریئر شروع کیا اور بطور استاد تین سال اسکول کی خدمت کی۔

کتابیں[ترمیم]

انھوں نے اک کامیاب لکھاری کی حیثیت سے اپنی خاص پہچان بنائی آپ کے لکھے ہوئے مذہبی، سماجی موضوعات بارے مضامین اکثر ہی اخباروں، میں چھپتے رہتے تھے [1] اس طرح سنّ 2009 میں پہلی کتاب 'آؤ نانک ازم دے دھارنی!!' شائع کی گئی۔ اس کے علاوہ انھوں نے اور کتابیں بھی لکھیں۔ جیسے ؛

  1. بیسک کمپیوٹر انٹروڈکشن (انگریزی)، 2012 میں
  2. نصیب کہانی مجموعہ (اڈیٹ)، 2013 میں
  3. طبلہ اصولی پکھ، 2014 میں[2]
  4. کاغذ (کہانی مجموعہ )، 2014 میں[3]
  5. کتاب گر مورتِی گر سبدُی اے[4]

اس کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی اخباروں، ویب-سائیٹوں اور رسالوں میں آپ کے بھرپور مضامین، شاعری، کہانیاں وعیرہ چھپّ رہے ہیں، جو پڑھنے والوں میں بہت مقبول ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "posts by ikwak singh patti"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2018 
  2. "tabla siddhantak pakh lok arpan"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2018 
  3. "kagaz lok arpan"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2018 
  4. "gur moorat gursabad hai lok arpan"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2018