برگن عالمی فلمی میلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

برگن عالمی فلمی میلہ ناروے کا سب سے بڑا فلمی میلہ ہے۔ جس کا آغاز 2000ء میں ناروے کے دوسرے بڑے شہر برگن میں ہوا۔ 2013ء تک اس میلے کا انعقاد اکتوبر کے آخر میں ہوا کرتا تھا۔ لیکن اب اس کا انعقاد ستمبر کے آخر میں کیا جاتا ہے۔ 2016 میں اس میلے میں دکھائی گئی فیچر فلموں کی تعداد 160 تک تھی ۔

تاریخ[ترمیم]

برگن عالمی فلمی میلے کا اجرا 2000ء میں ہوا جب برگن کو یورپی ثقافت کے دار الحکومت کا درجہ دیا گیا۔ یہ میلہ بہت کامیاب رہا جب کہ اس میں تماشائیوں کی تعداد بیس ہزار رہی۔ 2010ء میں تماشائیوں کی تعداد پینتالیس ہزار اور 2013ء میں تماشائیوں کی تعداد ترپن ہزار تین سو تینتیس تھی۔ جب کہ 2016ء میں تماشائیوں کی تعداد چونسٹھ ہزار تھی۔ یوں جیسے ہر سال دکھائی جانے والی فلموں کی تعدا بڑھتی جا رہی ہے، اسی انداز تماشائیوں کی تعداد بھی ہر سال بڑھ رہی ہے۔

پروگرام[ترمیم]

برگن شہر کے وسط میں واقع ماگنُس بارفوت سینما جہاں میلے کی بیشتر فلمیں دکھائی جاتی ہیں

برگن عالمی فلمی میلے میں حصہ لینے والی فلموں کو درج ذیل چار اہم زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اور جیتنے والی فلموں کا اعزاز اور انعام سے نوازا جاتا ہے۔

  • چیک پوائنٹ: اس زمرے میں وہ فلمیں دکھائی جاتی ہیں جو انسانی حقوق کو زیر بحث لاتی ہیں۔
  • عالمی دستاویزی پروگرام: اس زمرے میں بین الاقوامی دستاویزی فلموں کو رکھا جاتا ہے۔ جیتنے والی فلم کے فلمساز کو پچاس ہزار نارویجن کرونے انعام کے طور پر دیے جاتے ہیں
  • نارویجن دستاویزی پروگرام: اس زمرے میں ناروے میں تیار گئی دستاویزی اور مختصر دستاویزی فلموں کا شامل کیا جاتا ہے۔ اس زمرہ میں جیتنے والی فلم کے فلمساز کو چالیس ہزار نارویجن کرونے انعام کے طور پر دیے جاتے ہیں۔
  • ناریجن مختصر فلموں کا مقابلہ: اس زمرے میں ناروے میں تیار کی گئی مختصر فلموں کا دکھایا جاتا ہے۔ لیکن اس میں شمولیت کی خاطر فلمساز کو پہلے سے درخواست بھیجنا لازمی ہوتا ہے۔ جیتنے والے کو دس ہزار نارویجن کرونے ادا کیے جاتے ہیں۔

ان زمروں کے علاوہ برگن یونیورسٹی کی جانب سے سائنس کے موضوع پر بنائی گئی بہترین فلم کو "سنہری اُلّو" کے علاوہ پچیس ہزار کرونے انعام کے طور پر دیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تماشائیوں کی پسندیدہ فلم، سکنڈے نیویا کا بہترین میوزک ویڈیو، نوجوان ٹیلنٹ اعزاز، جوان جیوری دستاویزی اعزاز دیا جاتا ہے۔ فیچر فلم میں غیر معمولی سینما کے زمرے میں اعزاز جانب سے فیصلہ کیے گئے اعزاز کے علاوہ

دیگر سرگرمیاں[ترمیم]

برگن عالمی فلمی میلہ مستقبل میں فلم کے کسی شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے مختلف کورسز کا انتظام کرتا ہے۔ جن میں طالبعلموں کے لیے جمہوریت، انسانی حقوق اور تاریخ کا احاطہ کرنے والی فلمیں کی نمائش کرنے کے علاوہ ایسے سیمیناروں کا انعقاد بھی ہے جن میں پیشہ ور فلمسازوں، ہدایتکاروں کے علاوہ اداکاروں کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ طالبعلم ان سے بات چیت اور سوالات سے ان کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔ ان سیمیناروں میں حصہ لینے والے طالبعلموں کے لیے مدعو مہمان چھوٹے کورسز کا انتظام کرتے ہیں۔ طالبعلموں کو کیمرے اور تدوین کاری کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔ طالبعلوں کی بنائی ہوئی فلموں میں سے بہترین فلم کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

بیرونی روابط[ترمیم]