فوائد الشائقین (اخبار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فوائد الشائقین
قسمہفت روزہ
ناشرمطبع دہلی اردو اخبار
مدیرپربھو دیال
آغاز1847ء
زباناردو
اختتام1850ء
صدر دفتردہلی، برطانوی ہندوستان
تعداد اشاعت110

فوائد الشائقین برطانوی راج میں دہلی سے شائع ہونے والا اردو زبان کا ایک ہفتہ وار اخبار تھا۔ یہ اخبار 1847ءکو پربھو دیال کی ادارت میں مطبع دہلی اردو اخبار سے جاری ہوتا تھا۔ یہ دراصل گورنمنٹ گزٹ کا اردو ایڈیشن تھا جس میں گزٹ کے ترجمے کے علاوہ منصفی کے امتحان کے طلبہ کے لیے سوالات و جوابات بھی شائع کیے جاتے تھے۔[1] اس کا ماہانہ چندہ چار آنے اور اور سالانہ تین روپے تھا۔ یہ اخبار چار صفحات پر مشتمل تھا۔[2]

اس اخبار کی اپنے اجرا کے پہلے ہی سال اشاعت 110 کاپیوں تک پہنچ گئی تھی جو اس وقت کے حساب سے بہت اچھی تعداد تھی۔ لیکن باوجود اس کثرت اشاعت کے یہ اخبار زیادہ عرصے تک جاری نہیں رہ سکا اور بالآخر 1850ء میں ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. نادر علی خاں، اردو صحافت کی تاریخ، ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ، 1987ء، ص 126
  2. محمد یوسف، دلی میں اردو صحافت کے ابتدائی نقوش: دہلی اردو اخبار، ایجوکیشنل بک ہاؤس، دہلی، 2008ء، ص 142
  3. نادر علی خاں، اردو صحافت کی تاریخ، ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ، 1987ء، ص 127