تبادلۂ خیال صارف:کچھ میرے قلم سے

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کچھ میرے قلم. کالم عنوان محمد معروف صدیقی چکیاہ مانسہرہ ہزارہ پاکستان

خوش آمدید![ترمیم]

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: اور

(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید کچھ میرے قلم سے

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 205,239 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


بہتر ہوگا کہ آپ آغاز ہی میں درج ذیل صفحات پر نظر ڈال لیں:


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 05:25، 10 دسمبر 2018ء (م ع و)

چکیاہ مانسہرہ ہزارہ پاکستان[ترمیم]

‍‍‍‍چکیاہ کا گاؤں ضلع وتحصیل مانسہرہ شیر سے پانچ کلو میٹر اور بائی پاس سے ڈھائی کلومیٹرکے فاصلے پر داتہ خوشحالہ گاؤں اور سفیدہ گاؤں کے درمیان میں واقع ہے. یہ گاؤں یونین کونسل داتہ میں آتا ہے جبکہ ویلج کونسل چکیاہ میں خوشحالہ گاؤں بھی شامل ہے. چکیاہ گاؤں میں ملک اشتیاق اعوان نائب ناظم رہ چکے ہیں ملک اشتیاق اعوان پیپلز پارٹی کےسابق صوبائی وزیر صوبہ سندھ ملک خواج محمد اعوان کے بیٹے ہیں. نویداحمد اعوان بھی یوسی داتہ وچکیاہ سے نائب ناظم رہ چکےہیں جو انتہائی مخلص نڈر نوجوان سمجھ دار اور حکمت والے سیاسی نوجوان سمجھے جاتے ہیں .جہنوں نے اپنے دور سیاست میں یونین کے اندر بے مثال خدمات سرانجام دیں ہیں. آجکل ویلج کونسل چکیاہ کے ناظم پرویز اعوان ہیں. چکیاہ میں درج زیل بستیاں شامل ہیں. میرا. دوراہا. جبڑ. موہری. ملکانہ. بارہ مولہ. منوں. میدان. پینگل. دکھن. پنجو. سوکہ. شامل ہیں. چکیاہ گاؤں میں تین پرائیویٹ سکول چل رہے ہیں اور ایک گورٹمنٹ گرلز بچیوں کا مڈل سکول بھی ہے. چکیاہ میں باقی علاقوں کی نبست گاڑیوں کی سہولیات تقریباً ہروقت میسر رہتی ہے. چکیاہ کی تقریباً تمام بستیوں میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سابق وزیر مملکت سردار شاہجہان یوسف کے خصوصی فنڈ سے سوئی گیس کا اور بجلی کا کام مکمل ہوا ہے. چکیاہ میں تین جامع مساجد ہیں مکی مسجد میرا. مدنی مسجد دوراہا. مرکزی جامع مسجد چکیاہ شہر. چکیاہ میں پینے کے پانی کی سکیم محکمہ پبلک ہیلتھ کی ہے جس کا ابتدائی فنڈ سابق صوبائی وزیر شجاع سالم عرف شازی خان نےدیا جبکہ اسکی مزید وسعت سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار ظہور احمد کے فنڈ سے مکمل ہوئی. چکیاہ میں زیادہ ترلوگ . محکمہ تعلیم.پاکستان پوسٹ آفس .واپڈا اوردیگر مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں. چکیاہ گاؤں کے لوگ زیادہ تر دیوبندی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں. اور مختلف قبائل جس میں اعوان. گجر. عباسی. ڈہونڈ. گولڑہ. تنولی.مغل. اور کچھ دیگر قومیں بھی آباد ہیں. تحریر محمد معروف صدیقی چکیاہ مانسہرہ ہزارہ پاکستان

کچھ میرے قلم سے (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:35، 20 دسمبر 2018ء (م ع و)

تخریب کاری[ترمیم]

آپ نے کئی صفحات میں یہ عبارت "محمد معروف صدیقی چکیاہ مانسہرہ ہزارہ پاکستان" درج کی ہے۔ صفحات میں غیر متعلقہ مواد شامل کرنا تخریب کاری کے زمرے میں آتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اپنے قلم سے کچھ مفید اور بہتر شراکتیں کریں گے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:24، 21 اپریل 2019ء (م ع و)

کٹھ پتلی صارف[ترمیم]

کیا آپ یہ صارف محمد معروف صدیقی چکیاہ مانسہرہ بھی استعمال کر رہے ہیں؟ ایک سے زیادہ صارفی نام استعمال کرنا غلط ہے اور کٹھ پتلی صارف کے زمرے میں آتا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:36، 21 اپریل 2019ء (م ع و)