کوڈ کامبیٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوڈ کامبیٹ
صدر دفترسان فرانسسکو، کیلیفورنیا
کلیدی افراد
جارج سینس، اسکاٹ ایرکسن، نک ونٹر (بانیان)
مصنوعاتمبنی بر براؤزر تعلیمی ویڈیو کھیل
ویب سائٹcodecombat.com

کوڈ کامبیٹ کھیل کے ذریعہ تعلیم و تدریس انجام دینے والی ایک کمپنی ہے جو سان فرانسسکو، کیلی فورنیا میں واقع ہے۔[1] اس کمپنی کی ویب سائٹ پر براؤزر میں کھیلا جانے والا ویڈیو گیم موجود ہوتا ہے جو کھیل کے دوران میں کھلاڑیوں کو کمپیوٹر پروگرامنگ سکھاتا ہے۔ [2]


کمپنی[ترمیم]

فروری سنہ 2013ء میں جارج سینیس، اسکاٹ ایرکسن اور نک ونٹر نے کوڈ کامبیٹ کی بنیاد رکھی۔ ان لوگوں نے اس سے پہلے زبان سکھانے والے ایک اطلاقیہ اسکریٹر کو بھی بنایا تھا۔[3] سنہ 2014ء میں کوڈ کامبیٹ کو وائے کامبینیٹرکمپنی کی مالی معاونت بھی حاصل ہو گئی۔ کوڈ کامبیٹ کے مطابق اس کی تمام مصنوعات مفت ہیں اور کمپنی کا منصوبہ ہے کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو سافٹ ویئر کمپنیوں کی معلومات فراہم کرکے پیسے کمائے جائیں۔[4][5] تاہم اس نے اضافی کھیلوں کے لیے ماہانہ زر تعاون کا نظام بھی متعارف کرایا ہے۔[6]

مصنوعات[ترمیم]

کوڈ کامبیٹ کا کھیل براؤزر میں کھیلا جاتا ہے۔ یہ کھیل اپنے کھیلنے والوں کو جاوا اسکرپٹ اور پائیتھن جیسی پروگرامنگ زبانیں سکھاتا اور ساتھ ہی کمپیوٹر سائنس کے بنیادی اصولوں سے واقف کراتا ہے۔ کھیل کے درجات میں آگے بڑھنے کے لیے کھلاڑیوں کو کوڈ لکھنا لازمی ہے۔ اسے تنہا بھی کھیل سکتے ہیں اور متعدد افراد مل کر بھی ساتھ کھیلتے ہیں۔ اس کھیل میں بنیادی طور پر ثانوی تعلیم کے بچوں کو مخاطب کیا گیا ہے۔[5] اسے مختلف تجزیہ نگاروں نے پسند اور مثبت اقدام قرار دیا۔[7]


جنوری 2014ء میں کوڈ کامبیٹ نے اپنے سافٹ ویئر کو آزاد مصدر کر دیا اور لیول ایڈیٹر بھی جاری کیا تاکہ صارفین بھی کھیل کے معلوماتی مواد میں اضافہ کر سکیں۔[5]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "CodeCombat"۔ CrunchBase۔ TechCrunch۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2016 
  2. Michelle Starr (February 19, 2014)۔ "CodeCombat: Learn to code through dungeon crawling"۔ CNET۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2016 
  3. Paul Verstegen (February 20, 2014)۔ "Leer programmeren in CodeCombat"۔ ZDNet۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2016 
  4. Michelle Starr (February 19, 2014)۔ "CodeCombat: Learn to code through dungeon crawling"۔ CNET۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2016 
  5. ^ ا ب پ Jordan Crook (March 19, 2014)۔ "YC-Backed CodeCombat Wants You To Learn To Code By Playing Games"۔ TechCrunch۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2016 
  6. Shawn Powers (October 5, 2015)۔ "Non-Linux FOSS: Code Your Way To Victory!"۔ Linux Magazine۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2016 
  7. Jordan Minor (October 23, 2015)۔ "Code Combat"۔ PC Magazine۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2016