مہربانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مہربانی (انگریزی: Kindness) ایک ایسا نیکی کا برتاؤ ہے جس کے پس پردہ اخلاقیات کی خصوصیات، خوش نما رویہ اور دوسروں کے پھلے اور ان کی مدد کا جذبہ کار فرما ہوتا ہے۔ اسے ایک نیک اور راست روی کا عمل سمجھا گیا ہے اور کئی مذہب اور ثقافتوں میں اقدار کا حصہ سمجھا گیا ہے۔

مہربانی کئی طرح سے ہو سکتی ہے۔ گفتگو میں نرمی، برتاؤ میں ڈھیل یا ہم دردی کا اظہار، خود سے مدد نہ ہو سکنے کی صورت میں دوسروں سے کسی کی مدد کی درخواست یا راستوں کی رہنمائی بھی اس کا حصہ ہے۔ مالی یا دیگر مادی وسائل کے ذریعے کی مدد کرنا بھی اسی کا حصہ ہے۔

مہربانی کے کام افراد، ادارہ جات اور حکومتوں کی جانب سے کیے جا سکتے ہیں۔

مہربانی کی عملی مثالیں[ترمیم]

  • معذور افراد کو سڑک پار کرانا
  • بچوں کو کوئی نئی بات سمجھانا
  • لوگوں کو راستوں کی رہنمائی کرنا
  • عند الطلب لوگوں کو مالی یا اشیا کی شکل میں امداد دینا
  • ذی حیثیت یا باوقار لوگوں کو جو منہ سے مانگتے نہیں مگر ضرورت مند ہیں، مدد کرنا،
  • عوامی رفاہ کے کاموں میں پیش پیش رہنا
  • ابن السبیل (مسافر) کی بوقت ضرورت مدد کرنا، بھلے ہی وہ شخص اپنے وطن میں کروڑپتی کیوں نہ ہو۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]