ویکیپیڈیا:پائی ویکی بوٹ/ٹول فورج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ٹول فورج (انگریزی: Toolforge) ویکیمیڈیا کے ایک منصوبے ویکیمیڈیا کلاؤڈ سروس کا حصہ ہے جس کے ذریعہ سافٹ ویئر ترقی دہندگان کو خودکار اور نیم خودکار کاموں کو انجام دینے کے لیے مزید آسانی اور سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ ویکیمیڈیا کا انفراسٹرکچر مزید بہتر اور قابل رسائی ہو۔ ٹول فورج کی مدد سے روبہ جات اور دیگر آلات کا انتظام کیا جاتا ہے۔ مزید تفصیل ٹول فورج کی ویب سائٹ پر ملاحظہ فرمائیں۔

پائی ویکی بوٹ فریم ورک پائتھون ٹولز کا ایک مجموعہ ہے جس سے میڈیا ویکی سائٹس پر کام کو خودکار کیا جا سکتا ہے۔ انسٹالیشن کے لیے دیکھیں لنک۔ پائی ویکی بوٹ کی "کور" برانچ کی سنیپ شاٹ یہاں محفوظ رکھی جاتی ہے/shared/pywikipedia/core /۔

سیشن کوکیز کے لیک ہونے کے امکانات اور کومپیٹ کو مرکزی انداز میں استعمال میں مشکلات کے باعث مستحسن یہی کہ "کمپیٹ" کو مقامی طور پر انسٹال کیا جائے اگر اسے استعمال کرنا ہو۔

عمومی طور پر شیئرڈ "کور" فائلوں استعمال کرنے کی صلاح دی جاتی ہے کیونکہ اس کا کوڈ مسلسل اپڈیٹ ہو رہا ہوتا ہے۔ اگر آپ ڈویلپر ہیں اور کوڈ کے بدلنے کے عمل پر اختیار رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کور کو مقامی طور پر اپنی ٹول ڈائریکٹری میں انسٹال کر سکتے ہیں۔

نوٹ کریں کہ شیئرڈ "کور" کوڈ صرف سورس فائلوں پر مشتمل ہوتا ہے؛ ہر بوٹ آپریٹر اپنی کنفگریشن فائلیں خود بنانے کا ذمہ دار ہے اور اسی طرح PYTHONPATH کو سیٹ کرنا اور دوسرے انوائرمنٹ ویری ایبل۔ براہ کرم شیئرڈ پائی ویکی بوٹ فائل کا استعمال مزید معلومات کے لیے دیکھیں۔


پائی ویکی بوٹ کی مشترکہ فائلیں (تجویز کردہ سیٹ اپ)[ترمیم]

عموماً مرکزی "کور" فائل کا استعمال مستحسن سمجھا جاتا ہے تاکہ کوڈ مسلسل تازہ ہوتا رہے۔ مشترکہ کور فائلیں اس جگہ /data/project/shared/pywikipedia/core میسر ہیں اور ٹول اکاؤنٹ کو ترتیب دینے کی ہدایات نیچے دی گئی ہیں۔ اس صورت میں ٹول کھاتے کی کنفگریشن فائلیں HOME/.pywikibot$ ڈائریکٹری میں یا کسی اور ڈائریکٹری میں محفوظ ہوتی ہیں جہاں وہ -dir آپشن کے ساتھ استعمال ہو سکے (اس کی مزید وضاحت ذیل میں آتی ہے)۔

اگر آپ ڈویلپر ہیں یا کوڈ کے بدلنے کے عمل پر اختیار رکھنا چاہتے ہیں یا آپ "کومپیٹ" برانچ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم "کور" برانچ (پائی ویکی بوٹ کی تمام سکرپٹ "کور" پر منتقل نہیں ہوئی ہیں) کی بجائے پائی ویکی بوٹ کو اپنی لوکل مشین میں نصب کریں۔

ٹولز اکاؤنٹ نصب کرنا تاکہ شیئرڈ "کور" فریم ورک استعمال کیا جا سکے

1۔ سب سے پہلے ٹول اکاؤنٹ میں جائیں۔

maintainer@tools-login:~$ become TOOLNAME

2۔ اپنی ہوم ڈائریکٹری میں نئی bash_profile. بنائیں اور اگر موجود ہے تو اسے ترمیم کے ليے کھولیں تاکہ اس میں مندرجہ ذیل سطر درج کی جا سکے۔ پاتھ ایک لائن پر ہونا چاہیے گو کہ ایسا محسوس ہو سکتا ہے کہ یہ متعدد سطروں پر پھیلا ہوا ہے۔ بیش پروفائل فائل محفوظ کرنے کے بعد آپ کی سیٹنگ اگلے تمام شیل سیشن کے لیے اپڈیٹ ہو جائے گی۔

export PYTHONPATH=/data/project/shared/pywikipedia/core:/shared/pywikipedia/core/scripts

3۔ اپنے موجودہ سیشن میں پاتھ سیٹنگ امپورٹ کریں۔

tools.tool@tools-login$ source .bash_profile


4۔ اپنی ہوم ڈائریکٹری میں بوٹ سے متعلقہ نجی فائلوں کے لیے pywikibot. (نقطہ نہ بھولیں) نام سے ایک ذیلی ڈائرکٹری بنائیں:

tools.tool@tools-login$ mkdir .pywikibot

کھاتہ کا حصول[ترمیم]

  1. سب سے پہلے یہاں انگریزی میں اپنا صارف کھاتہ بنائیں۔
  2. اگر کھاتہ بنانے کے سلسلہ میں کوئی مشکل پیش آرہی ہو تو #wikimedia-labs راست رابطہ پر معاونت طلب کرسکتے ہیں۔
  3. اب ایک عدد SSH کلید بنائیں اور عمومی کلید (public key) کو یہاں ویکی ٹیک پر رکھ کر محفوظ کر دیں۔
  4. صارف کھاتہ بنا لینے کے بعد یہاں جائیں اور shell access حاصل کرنے کی درخواست دیں۔ یہ درخواست تقریباً ایک ہفتہ میں قبول ہوگی۔
  5. درخواست قبول ہو جانے کے بعد https://toolsadmin.wikimedia.org/ پر جائیں اور logout ہو کر login ہو جائیں (یہ کارروائی ناگزیر ہے)۔
  6. بعد ازاں نیا ٹول بنائیں یا پہلے سے موجود کسی ٹول میں شمولیت اختیار کریں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]