اسٹگماٹا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مقدسہ کیتھرین اسٹگماٹا کی وجہ سے بے ہوش ہو رہی ہیں۔

اِسٹگماٹا کاتھولک مسیحیوں کے عقیدہ کے مطابق خداوند یسوع کی مصلوبیت کے وقت جو زخموں نشانات ان کے بدن مبارک پر آ گئے تھے بالکل ایسے ہی نشانات قدرت کی جانب سے بعض افراد کے جسموں پر نقش یا بنا دیے جاتے ہیں۔ مسیحی تاریخ میں سب سے پہلے اسٹگماٹی یا مصلوبی نشان والے مقدس فرانسس آسیزی تھے۔

اصطلاح پولس رسول کے گلتیوں کے نام خط کی آخری لائن سے وجود میں آئی ”اس لیے مجھے اور تکلیف نہ دو کیوں کہ میرے جسم پر زخم ہیں یہ زخم علامت ہیں کہ میرا تعلق یسوع سے ہے۔“ اِسٹگماٹا یونانی لفظ στίγμα اِسٹگما کی جمع ہے جس کا مطلب علامت یا جلد پر اَن مٹ نقوش ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Jones, C. P. (1987). Stigma: Tattooing & Branding in Graeco-Roman Antiquity. Journal of Roman Studies 77: 139-155.