تو عاشقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تو عاشقی (انگریزی: Tu Aashiqui) 2017ء کا بھارت کا ٹیلی ویژن سیریل ہے۔ اس کی کہانی پنکتی شرما (جنت زبیر رحمانی) کی ہے جسے ایک خوبصورت لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا۔ کہانی کا مرد کردار اہان دھنراج گیر (ریتویک اروڑا) ایک صحیح البدن نیک طینت موسیقار ہے جو کامیابی کے لیے اپنے سادہ لوح اور غصے پر عدم قابو کی وجہ سے جد و جہد کرتا ہے۔ اہان اور پنکتی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ پنکتی کی ماں انیتا شرما (گوری پردھان) ایک ناکام اداکارہ ہے اور دولت سے خالی ہے۔ مال و دولت کے حصول کے لیے وہ اپنی بیٹی کا سودا ایک رئیس اور بے رحم شخص سے کرتی ہے جس کا نام جینت دھنراج گیر "جے ڈی" (رحیل اعظم) سے کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے پنکتی اس کی داشتہ بن جاتی ہے۔ جے ڈی حالات کا استحصال کرنے والا شادی شدہ آدمی ہے جو پنکتی کی ایذا رسانی کرتا ہے اور اس کی زندگی تکلیف دہ بنا دیتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]