صدر جمہوریہ ایوارڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صدر جمہوریہ ایوارڈ (انگریزی: Rashtrapati Award) بدست صدر بھارت دیا جاتا ہے۔ کبھی کبھی وزیر اعظم بھارت بھی یہ اعزار دیتے ہیں۔ کھیل، فن، فوج، تعلیم، سنیما، سائنس اور ٹکنالوجی کے میدانوں میں نمایاں کارکردگی کے لیے یہ انعام دیا جاتا ہے۔ تقریب تقسیم اعزازت کا انعقاد راشٹرپتی بھون میں ہوتا ہے ۔ یہ اعزار بھارتی سلسلہ اعزازات کی ایک کڑی ہے۔ البتہ اعزازات و انعامات کے منظم کرنے کے بعد تمام طرح کے ایوارڈ کو حسن کارکردگی کے لیے خاص کر دیا گیا۔

مثال کے طور پر 1968ء میں ڈائریکٹریٹ آف فلم فیسٹیولز نے حکومت ادارے قومی فلم اعزازات کا اپنے اندر ضم کر لیا۔ 1968ء سے قبل بہترین اداکار کا اعزار صدر جمہوریہ ایوارڈ کی شکل میں دیا جاتا تھا۔ دیگر مثالیں راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ، قومی بہادری ایوارڈ، گیان پیٹھ انعام ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]