اونی مودی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اونی مودی
 

معلومات شخصیت
مقام پیدائش گاندھی نگر  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ،  ماڈل  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اونی مودی (انگریزی: Avani Modi) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔[1] اونی مودی گجراتی تھیٹر، بھارتی فلم اور تھیٹر ڈراموں میں کام کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ انھوں نے 25 ستمبر 2015ء کو جاری ہونے والی مدھر بھنڈرکر کی ڈراما فلم کیلنڈر گرلز سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔[2] یہ فلم پانچ لڑکیوں کی کہانی اور سالانہ کیلنڈر گرلز کی حیثیت سے ان کے سفر پر مبنی ہے۔ یہ فلم ان مشکلات کو دیکھاتی ہے جس کو خواتین کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اونی مودی نے باپو کیا چھ، کیری آن کیسر (Carry On Kesar) اور کیلنڈر گرلز میں اداکاری کی ہے۔[3]

ابتدائی زندگی اور پس منظر[ترمیم]

اوانی مودی کی پیدائش گجرات کے گاندھی نگر میں ہوئی تھی۔ ان کی پرورش بھی اسی شہر میں ہوئی۔ انھوں نے احمدآباد کے ایچ ایل کالج سے گریجویشن مکمل کی۔ تعلیم حاصل کرنے کے دوران، انھوں نے اپنے کالج میں ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیا۔ اوانی مودی نے اس طرح کے مختلف تقریبات میں حصّہ لیتے ہوئے اداکاری کی طرف زیادہ سے زیادہ دلچسپی رکھی۔ وہ اپنے والد ونود مودی کو اپنا سب سے مضبوط حمایت اور پریرتا سمجھتی ہیں کیونکہ ان کے والد نے بہت پہلے شومو مکھرجی کے ساتھ ایک معاون کی حیثیت سے کام کیا تھا۔

فلمو گرافی[ترمیم]

سال فلم کردار زبان
2013 نان راجاگاگا پوگیرین ریما تمل
2014 گلابی گلابی تیلگو
2015 سرویشور تیلگو
2015 اسٹرابیری میلوینا تمل
2015 کیلنڈر گرلز نازنین‎ ملک ہندی
2016 کیری آن کیسر عینی گجراتی

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Avani Modi Info"۔ Avani Modi۔ 25 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2015  .
  2. "Avani Modi goes from bold to conventional in 'Calendar Girls'"۔ 17 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 ستمبر 2015 
  3. "AVANI MODI Actress"۔ timesofindia