البیک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
البیک
نجی
صنعتریستوران
قیام1974؛ 50 برس قبل (1974)
بانیشکور ابو غزالہ
صدر دفترجدہ، سعودی عرب
مقامات کی تعداد
84
کلیدی افراد
احسان ابو غزالہ، چیئرمین، رامی ابو غزالہ، سی ای او
مصنوعاتفاسٹ فوڈ، بشمول فرائیڈ چکن، جھینگا، ور مچھلی
ویب سائٹalbaik.com

البیک (انگریزی: Al Baik) سعودی عرب میں ایک اہم فاسٹ فوڈ ریستوران سلسلہ ہے۔ بنیادی طور یہ بروسٹ مرغی اور جھینگے مختلف چٹنیوں کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ یہ جدہ سے شروع ہونے والا ریستوران سلسلہ ہے اور خاصے عرصے تک یہ صرف جدہ تک ہی محدود تھے تاہم اب ان کی شاخیں دوسرے شہروں میں بھی موجود ہیں، جن میں مکہ، مدینہ منورہ، طائف، ینبع، اللیث، الخرج، ریاض اور بریدہ شامل ہیں۔ [1]

ابتدا میں دوسرے شہروں میں شاخیں نہ کھولنے کی وجہ یہ تصور کی جاتی تھی کہ یہ لوگ اپنا فارمولا کسی کو بتانا نہیں چاہتے اسی لیے وہ جدہ تک ہی محدود۔ اور جب قریبی شہروں مکہ، مدینہ اور طائف میں شاخیں کھولی گئیں تو ان میں بھی مرغی کی تیاری نہیں ہوتی تھی بلکہ مرغی کو مصالحے لگا کر ان شہروں میں بھیجا جاتا تھا اور وہاں پر صرف اسے تلا جاتا تھا۔ اسے جدہ میں عام لوگ "خلطہ سرية" (خفیہ مکس) بھی کہتے ہیں۔

البیک یہ صرف مقامی طور پر مقبول ہے بلکہ اسے لوگ اپنے ساتھ واپسی پر اپنے ملکوں کو بھی لے جاتے ہیں۔ اکثر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لوگوں میں ہاتھ میں البیک کے تھیلے نظر آتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]