پروجیکٹ 211

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پروجیکٹ 211 (انگریزی: Project 211)، چینی زبان:211工程، پینین: gōngchéng ایک تعلیمی پروجیکٹ ہے جسے وزارت تعلیم، چین نے 1955ء میں بنیادی یونیوسٹیوں اور کالجوں میں تحقیق اور تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لیے شروع کی۔ اس پروجیکٹ کے پہلے دور میں (1996ء تا 2000ء) 2.2 بلین امریکی ڈالر کی رقم مختص کی گئی تھی۔[1] فی الحال چین میں تقریباً 116 اعلیٰ تعلیم کے مراکز ہیں جن میں جن میں 6 فیصد مرکزوں کو پروجیکٹ 211 کا حصہ بنایا گیا ہے۔پروجیکٹ 211 کے اسکول اور کالج کو پانچ میں سے چار ڈاکٹر، دو تہائی گریجویٹ، نصف بار کے طالبعموں اور ایک تہائی انڈر گریجویٹ کی تربیت کی ذمہ دی جاتی ہے۔ وہاں ریاست کے 85 فیصد بنیادی مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ اور ریاست کی 96 فیصد لیباریٹری انہی اسکولوں میں ہیں۔ سائنسی تحقیقات کی کل 70 فیصد رقم انھیں اسکولوں میں خرچ ہوتی ہے۔[2] کسی بھی یونیورسٹی کو پروجیکٹ 211 میں شامل ہونے کے لیے کچھ شرائط ہیں جیسے سانئٹفک، تکنیکی اور انسانی وسائل معیار پر پورا اترنا اور اڈوانسڈ ڈگری نصاب کا مہیا ہونا وغیرہ۔ پروجیکٹ 211 میں تمام طرح کی یونیورسٹیاں شامل ہیں جیسے ایگری کلچرل، سائنسی، مائننگ، جیو سائنس، ٹیکنالوجی، میڈیکل، پولیٹیکل سائنس اور لا، ملٹری میڈیکل وغیرہ۔ اس میں نورمل یونیورسٹیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے کئی تو اکیلے بیجنگ میں ہیں۔ شنگھائی بھی ایسا شہر ہے جہاں بہت ساری یونیوسٹیاں کھولی گئی ہیں۔ پروجیکٹ کا نام ایک نعرہ سے نکلا ہے۔ وہ نعرہ ہے “面向21世纪,办好100所高校“ یعنی 21ویں صدی میں 100 یونیورٹیوں کو صحیح انداز میں منظم کرنا ہے۔ [3] 2014ء کے بعد پروجیکٹ 211 کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایک اور نیا پروجیکٹ چلایا گیا جسے پلان 111 کا نام دیا گیا۔[4][5] ستمبر 2017ء میں ایک اور متعلق منصوبہ تیار کیا گیا جو ڈل فرسٹ کلاس یونیورسٹی پلان کہلاتا ہے۔[6][7] یہ ابھی تک واضح نہیں ہو پایا ہے کہ آیا یہ پلان پروجیکٹ 211 اور پروجیکٹ 985 کے بعد ایک نیا پلان ہے یا یونیورسٹیوں کی نئی طرح سے درجہ بندی کا کوئی نیا منصوبہ ہے۔[8]

یونیورسٹیوں کی فہرست[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Li Lixu (2004)۔ "China's Higher Education Reform 1998-2003: A Summary" (PDF)۔ Asia Pacific Education Review۔ V (1): 14–22۔ 23 جون 2010 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ 
  2. Over 10 billion yuan to be invested in "211 Project" - People's Daily Online آرکائیو شدہ 2008-04-28 بذریعہ وے بیک مشین
  3. ""211工程"大事记"۔ Ministry of Education, PRC (بزبان الصينية)۔ 2016-11-22 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. "Archived copy"۔ 2017-09-09 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2017  南京有高校称“211建设”已暂停
  5. "Archived copy"۔ 2017-09-09 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 ستمبر 2017  985、211取消后 仅88所高校入选“111计划”(名单)
  6. "China to develop 42 world-class universities"۔ People's Daily۔ 21 September 2017 
  7. "双一流大学 (shuāngyīliú dàxué): Double top university plan"۔ 2017-09-25 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. "双一流大学 (shuāngyīliú dàxué): Double top university plan"۔ 2017-09-25 میں اصل سے آرکائیو شدہ