ماہ عسل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ماہ عسل[1] (انگریزی: Honey Moon) اس مخصوص وقت کو کہا جاتا ہے جو شادی کے رسم و رواج کے بعد شادی شدہ جوڑا ایک ساتھ گزارتا ہے۔ عموماً اس کی مدت ایک ماہ ہوتی ہے۔[2][3][4] ماہ عسل منانے کے لیے نو بیاہتا جوڑا ایک دوسرے سے لطف اندوز ہونے کے لیے مکمل طور پر فارغ ہوتا ہے۔ ماہ ازدواج منانے کا طریقہ قوموں، شہروں اور لوگوں کے طبقات کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے، مثلاً مالدار طبقہ شادی کے فوراً بعد کسی سیاحتی مقام کی تفریح اور وہاں ماہ عسل گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، بعض زراعتی اور دیہی علاقوں میں دولہا اور دولہن اپنے گھر ہی میں ٹھہرے رہتے ہیں، ملنے جلنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور دولہن کی ماں اس مخصوص گھر کی دعوت وغیرہ کا انتظام کرتی ہے۔

تاریخی خیالات[ترمیم]

کہا جاتا ہے کہ یہ رسم 4000 سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ بابل کے رہنے والوں میں بھی یہ رواج عام تھا کہ دولہن کا باپ قمری مہینہ کے دوران میں شہد سے بنا ہوا ایک خاص قسم کا شراب دولہے کو پیش کرتا اور یہ سمجھا جاتا تھا کہ شراب کی یہ خاص قسم جنسی صحت اور اندرونی توانائی میں اضافہ کرتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ماہ عسل"۔ Urdu Lughat [مردہ ربط]
  2. Sylvain Venayre (June 2007)۔ "Le Temps du voyage noces"۔ L’Histoire (321): 57۔ ISSN 0182-2411 
  3. "Etymology of Honeymoon"۔ The End of Journeys۔ 30 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2010 
  4. Tad Tuleja (2012)۔ Curious Customs۔ Stonesong۔ صفحہ: 74۔ ISBN 9780985434397۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2014