سفید چڑیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سفید چڑیل
Theatrical poster
روایتی白髮魔女傳之明月天國
آسان白发魔女传之明月天国
مینڈارنBáifà Mónǚ Zhuàn Zhī Míngyuè Tiānguó
ہدایت کارJacob Cheung
پروڈیوسرHuang Jianxin
منظر نویسKang Qiao
Wang Bing
کہانیLiang Yusheng
ستارےفان بنگ بنگ
ہوانگ شیاؤمنگ
Vincent Zhao
Wang Xuebing
Ni Dahong
Tong Yao
Li Ruxin
سنیماگرافیLin Guohua
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارBona Film Group
تاریخ نمائش
  • 31 جولائی 2014ء (2014ء-07-31)
دورانیہ
103 mins
ملکChina
زبانMandarin
بجٹ100 million yuan
(US$16 million)
باکس آفسامریکی ڈالر64.2 million

سفید چڑیل (انگریزی: The White Haired Witch of Lunar Kingdom) چینی فلم ہے جس میں فان بنگ بنگ نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم 3 ڈی میں ریلیز ہوئی تھی۔ہدایت جاری کے فرائض جیکب چیونگ نے انجام دیے تھے۔ اس کی کہانی لیانگ یوشینگ کی ناول بائیفا مونو ژوان سے ماخوذ ہے۔فان بنگ بنگ اس فلم کی مرکزی اداکارہ ہیں۔ دیگر اداکاروں میں ہوانگ ژیاؤمنگ، ونسنٹ ژاؤ اور دیگر چھوٹے اداکار ہیں۔[1] فلم کے ریلیز کی تاریخ 1 اگست 2014ء تھی مگر 31 جولائی 2014ء کو ایک قبل ہی اسے ریلیز کر دیا گیا۔[2][3]

کاسٹ[ترمیم]

پروڈکشن[ترمیم]

فلم قمری سلطنت کی سفید بالوں والی چڑیل کا بجٹ 100 ملین یوان تھا۔فلمسازی کی شروعات نومبر 2012ء میں ہوئی تھی اور مارچ 2013ء کو تکمیل ہوئی۔فلمسازی کے دوران میں ہوانگ شیاؤمنگ تین فٹ کی اونچائی سے گر گئے تھے اور بائیں پیر میں دو جگہ زخم آگیا تھا۔کئی ہفتوں تک وہ وہیل چیئر پر بیٹھے رہے۔اور مکمل شفایابی سے قبل ہی وہ کام پر لوٹ آئے اور فلمسازی شروع کردی۔2 اپریل 2013ء کو ہوانگ اور فان بنگ بنگ پریس کانفرنس میں شامل ہوئے اور فلمسازی کے تجربات سے سب کو اگاہ کیا۔[4][5]

باکس آفس[ترمیم]

فان بنگ بنگ ایک مشہور اداکارہ ہیں اور دنیا بھر میں انھیں خونصورتی کے لیے جانا جاتا ہے۔فیشن کی دنیا میں ان کا ایک الگ مقام اور دنیا بھر میں انھیں بطور جج مدعو کیا جاتا ہے۔ چین میں ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے اور اسی لیے ان کی کوئی بھی فلم چینی مداح بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔ یہ فلم چونکہ اساطیری کہانی پر مشتمل تھی جس میں فان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا لہذا فلم کا کامیاب ہونا یقینی تھا۔ برعظیم چین میں اس فلم نے 61900000 امریکی ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔[6] عالمی سطح پر اس کی کل کمائی 64.2 ملین امریکی ڈالر تھی۔[7] بھارت میں بھی اس فلم خوب دھمال مچایا۔

تنقید و تجزیہ[ترمیم]

مشاہدین کی طرف سے فلم کو منفی تنقید کا سامنا کرنا پرا۔ فلمی تنقید نگار ویب گاہ روٹن ٹماٹوز میں ناقدین کی طرف سے صفر ملا۔ اوسط اسکور 4.3/10 تھا۔ کل 6 تبصرے ہی مل پائے تھے۔[8] ہالی ووڈ رپورٹر نے کہا “ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ چیونگ کی سات برسوں بعد آنے والی فلم کہ یہ بری حالت ہوئی۔منظر نگاری بھی پانچ لکھاریوں نے کی اور ان میں سے ہر ایک اپنا حوالہ دیتا نظر آتا ہے۔ اور ہر ایک کا اپنا الگ خیال ہے جو نئی نسل کو فلم کی جانب متوجہ کرتا ہے۔ ان میں سے ہر ایک کی طرف سے اصل کہانی میں ردوبدل کی وجہ سے کوئی ایک مرکزی خیال سمجھ میں مشکل سے آتا ہے۔اور دیکھا جائے تو مرکزی کردار مشقت کرتا نطر آتا ہے۔“[9] چین کی دیگر تنقیدی ویب گاہ جیسے دوبان پر اسے 3.8/10, نمبرات ملے۔ کل 51590 لوگوں تبصرے دیے تھے۔[10] Mtime.com کر فلم کا اسکور کچھ اچھا رہا تھا جہاں 5.5/10 ملے۔کل تبصرے 13137 تھے۔[11]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "White Haired Witch drops a poster! (and literally drops an actor!)"۔ TarsTarkas.net Blog۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2013 
  2. 《白发魔女传之明月天国》北京首映- 黄晓明获赞“送嫁男神”(图) (بزبان الصينية)۔ NetEase۔ 29 July 2014۔ 26 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جولا‎ئی 2014 
  3. 新《白发魔女传》改档七夕 五一档大片扎堆 为放映空间而调整 (بزبان الصينية)۔ mtime۔ 8 April 2014۔ 26 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2014 
  4. "Fan Bingbing and Huang Xiaoming Completes [sic] Filming "White Haired Witch""۔ Jayne Stars۔ 4 April 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2013 
  5. "White Haired Witch drops a poster! (and literally drops an actor!)"۔ TarsTarkas.net Blog۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2013 
  6. "Weekly box office 11/08/2014 - 17/08/2014"۔ english.entgroup.cn۔ 13 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2014 
  7. Nancy Tartaglione and David Bloom (January 10, 2015)۔ "'Transformers 4′ Tops 2014's 100 Highest-Grossing International Films – Chart"۔ Deadline Hollywood۔ اخذ شدہ بتاریخ January 10, 2015 
  8. "The White Haired Witch of Lunar Kingdom"۔ rottentomatoes۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2015 
  9. "'The White Haired Witch of the Lunar Kingdom' ('Bai Fa Mo Nu Zhuan Zhi Ming Yue Tian Guo'): Film Review"۔ hollywoodreporter.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2014 
  10. "白发魔女传之明月天国"۔ douban.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2015 
  11. "白发魔女传之明月天国"۔ mtime.com۔ 26 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2015