صلاحیت (انسانی وسائل)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صلاحیت (انگریزی: Competence) ایک اصطلاح ہے جس کا انسانی وسائل میں بہ کثرت استعمال ہوتا ہے۔ اس کا استعمال ان دکھائی پڑنے والی خصوصیات اور ہنر کو کہا جاتا ہے جو کسی کام کی تاثیر اور کار کردگی کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ اس اصطلاح کو اول الذکر آر ڈبلیو وائٹ نے اس تخیل کو رجحانی حوصلوں سے جوڑ کر کیا۔ 1970ء کریگ سی لینڈبرگ نے اس اصطلاح ٍکی تعریف یوں پیش کی کہ یہ "فیصلہ ساز عہدوں کی ترقی کا پروگرام" ہے۔

صلاحیتوں کی نوعیتیں[ترمیم]

دنیا میں ہر شخص کسی ایک یا دوسرے شعبے میں انتہا در جے کا کمال رکھتا ہے۔ مثلًا ایک ڈاکٹر طبیب حاذق ہو سکتا ہے، انجینیر اپنی باریک بینی اور مشکل حلوں کے پیش کرنے کے لیے شہرت رکھ سکتا ہے۔ ایک مصور یا سنگ تراش تو ہو بہ بو تصویر یا مورتی بنا کر سب کو محو حیرت کر سکتا ہے۔ کچھ لوگ کمال کا فن جانتے ہیں، کچھ لوگ اوسط علم رکھتے ہیں، جب کہ کچھ لوگ تو کچھ جانتے ہی نہیں۔ اسی طرح لوگ کسی ایک شعبے میں کمال کی مہارت کے باوجود اور شعبوں میں خاصی دلچسپی اور کمال کی فنکاری رکھتے ہیں۔ جبکہ ہر شخص ذیلی صلاحیتوں کا حامل ہو، یہ ضروری نہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]