لو ہان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لو ہان

معلومات شخصیت
پیدائش (1990-04-20) اپریل 20, 1990 (عمر 34 برس)
ہایدیان ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت عوامی جمہوریہ چین   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن ایکسو   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کار ،  اداکار ،  ماڈل ،  ٹیلی ویژن اداکار ،  ریکارڈنگ آرٹسٹ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان چینی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

لو ہان (انگریزی: Lu Han) (چینی: 鹿晗، پیدائش 20 اپریل 1990) ایک چینی اداکار اور گلوکار ہے۔ وہ لوہان کے طور پر ہی جانے جاتے ہیں۔ وہ پہلے کورین چینی لڑکوں کے گروپ ایگزو (Exo) اور ذیلی گروپ ایگزو-ایم (Exo-M) کے رکن تھے۔انھوں نے اکتوبر 2014ء میں اس گروپ کو چھوڑ دیا۔ اسی سال انھیں چائنا نیشنل ریڈیو نے چین کا چھٹا سب سے مقبول انٹرٹینر کا درجہ دیا گیا۔ فوربز چائنا کے مطابق لوہان سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی دوسری بڑی شخصیت ہیں۔ اس سے زیادہ معاوضہ فان بنگ بنگ کو دیا جاتا ہے۔ لو ہان نے انفرادی طور پر اپنی البم ”ری لوڈڈ“ 2015ء میں جاری کی۔ انھوں نے باکس آفس پر مقبول کئی فلموں میں کام کیا۔ انھوں نے 20 ونس اگین (2015ء)، دی وٹ نیس (2015ء) اور ٹائم ریڈرز(2016ء) میں کام کیا۔ 2017ء مین انھوں نے اپنی پہلی ٹی وی سیریز فائٹر آف دی ڈیسٹنی میں کام کیا۔۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

لو اہان 20 اپریل 1990 کو ہایدیان ضلع, بیجنگ میں پیدا ہوا۔اس نے بیجنگ شیڈا مڈل اسکول سے گریجویشن کی۔اس کے بعد وہ بیجنگ ہایدیان فارن لینگوئج شی یان اسکول میں گئے۔ اس کے بعد وہ سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت جنوبی کوریا گئے۔ جنوبی کوریا میں انھوں نے یونسی یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ سؤل انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس میں انھوں نے اپلائیڈ میوزک پڑھا۔ 2008ء میں لو ہان نے چین مین جے پی وائی انٹرٹینمنٹ کے لیے آڈیشن دیا۔ ان آدیشن میں لو ہان کو ناکامی کا سامنا کر نا پڑا۔2010ء میں جب وہ سؤل میں پڑھ رہے تھے تو انھوں نے کسی کے مشورے پر ایس ایم انٹرٹینمنٹ کے لیے آڈیشن دیا۔ اس کمپنی نے انھیں بطور ٹرینر رکھ لیا۔

میوزک کیرئیر[ترمیم]

29 دسمبر 2011 کو لو ہان نے ٹاؤ، چین اور کائی کے ساتھ مل کر پہلی بار ایس بی ایس گایو ڈیجیون میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ ٹی وی پر دکھایا گیا۔اس مظاہرے کے بعد وہ باضابطہ طور پر ایگزو بینڈ کے دوسرے ممبر بن گئے۔اس گروپ میں چین کے چار ممبر تھے۔ وہ اس گروپ کے منڈارین زبان کے ذیلی گروپ ایگزو ایم کے بھی ممبر بنے۔ 10 اکتوبر 2014ء کو انھوں نے ایس ایم انٹرٹینمنٹ کے خلاف مقدمہ کر دیا ۔ یہ مقدمہ معاہدہ کے خاتمے کے لیے تھا۔ اس کے بعد وہ ایگزو گروپ چھوڑ گئے۔

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]