سانیٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سانیٹ (انگریزی: Sonnet) اطالوی الاصل مغربی صنفِ سخن ہے جو چودہ مصرعوں پر مشتمل ہوتی ہے۔اطالوی شاعر پیٹرارک (Francesco Petrarca) نے اس صنف کو تکمیل بخشی اور اسے رواج دیا۔ پیٹرارک نے 317 سانیٹ لکھے ہیں۔[1] سانیٹ کی دو اقسام اطالوی یا پیٹرارکن سانیٹ اور شیکسپیرین سانیٹ ہیں۔ اردو میں سانیٹ کو متعارف کرانے کا سہرا اختر شیرانی کے سر ہے۔ قیام نظر کے بیان کے مطابق:

ایک بیان کے مطابق اردو کا پہلا سانیٹ ن م راشد نے لکھا تھا لیکن جو سانیٹ عوام کے سامنے شائع شدہ صورت میں آیا وہ اختر شیرانی کا تھا اور یوں (اردو میں) سانیٹ کے آغاز کا سہرا اختر شیرانی کے سر بندھا ۔[2]

عمار اقبال نے نثری سانیٹ کا ایک شعری مجموعہ پرونیٹ لکھا ہے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ابو الاعجاز حفیظ صدیقی، کشاف تنقیدی اصطلاحات، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1985ء، ص 97
  2. ابو الاعجاز حفیظ صدیقی، کشاف تنقیدی اصطلاحات، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1985ء، ص 98
  3. "عمار اقبال کی Profile | ریختہ"۔ Rekhta 

ہائپرلنک[ترمیم]