جاتک کہانیاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جاتک کہانیاں یا جاتک کتھائیں (ہندی: जातक)، گوتم بدھ کی پیدائش کے متعلق کہانیاں ہیں جو پالی زبان میں لکھی گئی ہیں۔ ان کہانیوں میں گوتم بدھ کے وقت کے معاشرتی اور سیاسی حالات کا ذکر ملتا ہے۔ ان کہانیوں کو تیسری صدی قبل مسیح میں مرتب کیا گیا۔ مرتب کرنے والا کا نام معلوم نہیں لیکن ان کہانیوں سے بدھ مت، اس کے ادب اور فن کا پتہ چلتا ہے۔[1]

آصف فرخی کی تحقیق کے مطابق ٹیپو سلطان کی پڑپوتی نور عنایت نے منتخب جاتکوں کو انگریزی میں منتقل کرکے ایک مجموعہ مرتب کیا۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. محمد صدیق قریشی، کشاف اصطلاحات تاریخ، مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد، 1988ء، ص 183
  2. عنایت نور (2012)۔ جاتک کہانیاں۔ لاہور: سنگ میل۔ صفحہ: 22