اشوجی زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اشوجی
Ushoji
مقامی پاکستان
مقامی متکلمین
(2,000 cited 1992)e18
زبان رموز
آیزو 639-3ush
گلوٹولاگusho1238[1]

اشو زبان (انگریزی: Ushojo) ایک داردی زبان ہے جو پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ضلع سوات میں بشیگرام کے علاقہ میں بولی جاتی ہے۔

لسانی تعلق: ہندیورپی← ہندایرانی←ہندآرہائی←شمال مغربی لسانی گروہ←داردی لسانی گروہ←شینالسانی گروہ←اشوجو

علاقہ: ضلع سوات میں بشیگرام کے بالائی علاقے

تعداد:     5000 سے زائد

اشوجو زبان داردی لسانی گروہ کی کوہستانی  شینا زبان سے ماخذ زبان ہے جو ضلع سوات کے علاقہ بشیگرام میں بولی جاتی ہے۔ یہاں اشوجو بولنے والوں کے بارہ دیہات پائے جاتے ہیں جن میں بشی گرام، شپیزہ، کس، دیرائی، بلکوٹ، کرریال، بانڈہ، سورے، تنگئی، کپل، مغل مار، تکئی اور دندہ شامل ہیں۔ اس زبان  کے بولنے والے کئی سو سال قبل دشمن داری کی وجہ سے  موجودہ ضلع کولئی پالس کوہستان کے علاقہ کولئی سے نقل مکانی کے بعد پہلے اوشو اور بعد میں بشی گرام وادی میں جا کر آباد ہوئے ۔ ان کا نسبی تعلق کولئی کے شین کلی خیل قبیلہ کی شاخ سے ہے۔ اس زبان پر پشتو اور دوسری کوہستانی زبانوں کا اثر زیادہ ہے۔  [رازول کوہستانی]


حوالہ جات[ترمیم]

  1. ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Ushojo"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری